الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
421. 29 - 77 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
سورت انفطار کا بیان
حدیث نمبر: 11472
عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ جَلَّ اسْمُهُ أَنْ يَخْلُقَ النَّسَمَةَ، فَجَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ، طَارَ مَاؤُهُ فِي كُلِّ عِرْقٍ وَعَصَبٍ مِنْهَا، فَإِذَا كَانَ الْيَوْمُ السَّابِعُ أَحْضَرَ اللَّهُ لَهُ كُلَّ عِرْقٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَ آدَمَ". ثُمَّ قَرَأَ فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی جان کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور آدمی عورت کے ساتھ صحبت کرتا ہے، تو آدمی کا نقطہ عورت کی ہر ایک رگ اور پٹھے میں پھیل جاتا ہے اور جب ساتواں دن آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے، اُس کے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان موجود ہر رگ کو حاضر کر دیتا ہے“۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس صورت میں، اُس نے چاہا تمہیں ترتیب دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11472]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11472]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (106) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1636) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (290/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1636، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 94»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11473
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" مَا وُلِدَ لَكَ؟". قَالَ: [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] وَمَا عَسَى أَنْ يُولَدَ لِي إِمَّا غُلَامٌ وَإِمَّا جَارِيَةٌ؟ قَالَ:" فَمَنْ يُشْبِهُ؟". قَالَ: وَمَا عَسَى أَنْ يُشْبِهَ إِمَّا أُمُّهُ وَإِمَّا أَبَاهُ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهَا:" مَهْ، لَا تَقُولَنَّ كَذَلِكَ، إِنَّ النُّطْفَةَ إِذَا اسْتَقَرَّتْ فِي الرَّحِمِ أَحْضَرَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ نَسَبٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ آدَمَ، أَمَا قَرَأْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فِي كِتَابِ اللَّهِ - تَعَالَى - فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُطَهَّرُ بْنُ الْهَيْثَمِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
موسیٰ بن علی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے یہ روایت نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارے ہاں کیا پیدا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ہاں لڑکے یا لڑکی کے علاوہ اور کیا پیدا ہو سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کس سے مشابہ ہے؟ انہوں نے کہا: وہ اپنی ماں یا اپنے باپ کے علاوہ اور کس سے مشابہ ہو سکتا ہے؟، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ٹھہر جاؤ! تم یہ بات نہ کہو، جب نطفۂ، رحم میں آ جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس نطفے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان اس کے نسب میں جتنے بھی لوگ ہیں، سب کو حاضر کرتا ہے (اور پھر ان میں سے کسی کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے) کیا تم نے اللہ کی کتاب میں موجود یہ آیت نہیں پڑھی ہے: ”جس صورت میں، اُس نے چاہا تمہیں ترتیب دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطہر بن ہیثم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11473]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطہر بن ہیثم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4624)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4624»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً