الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
425. 29 - 80 - سُورَةُ الْبُرُوجِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ .
سورت بروج کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور شاہد اور مشہود کی قسم ہے“
حدیث نمبر: 11480
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْيَوْمُ الْمَوْعُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَأَنَّ الشَّاهِدَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، وَأَنَّ الْمَشْهُودَ يَوْمُ عَرَفَةَ، وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ دَخَرَهُ اللَّهُ لَنَا، وَصَلَاةُ الْوُسْطَى بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ دن، جس کا وعدہ کیا گیا ہے اس سے مراد قیامت کا دن ہے اور شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے اور مشہود سے مراد عرفہ کا دن ہے اور جمعہ کے دن کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے مقرر کیا ہے، اور نماز وسطی سے مراد عصر کے بعد کی نماز ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11480]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3458)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3458، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11481
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ قَالَ: الشَّاهِدُ جَدِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ. ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَتَلَا ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور شاہد اور مشہود کی قسم ہے“ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شاہد“ سے مراد، میرے نانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور ”مشہود“ سے مراد قیامت کا دن ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک ہم نے تمہیں ”شاہد“ اور مبشر اور نذیر بنا کر بھیجا“۔ اور انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”یہ وہ دن ہے، جس میں لوگوں کو جمع کیا جائے گا اور یہ ”مشہود“ دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11481]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1137)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11482
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ قَالَ: الشَّاهِدُ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”شاہد اور مشہود کی قسم ہے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا: شاہد سے مراد، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور مشہود سے مراد، قیامت کا دن ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11482]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11482]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2283)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح