الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
429. قَوْلُهُ تَعَالَى: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی“
حدیث نمبر: 11486
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ صَلَاةَ الْعِيدِ، وَيَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیتے تھے اور یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی کو اختیار کیا اور اپنے پروردگار کے اسم کا ذکر کیا اور نماز ادا کی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11486]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11486]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11487
وَعَنْ حَصِيلَةَ بِنْتِ وَاثِلَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ: إِلْقَاءُ الْقَمْحِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمُصَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَشْقَرَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حصیلہ بنت واثلہ بیان کرتی ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا (انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:) ”تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی اختیار کی اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتے ہوئے نماز پڑھی“۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد عیدالفطر کے دن نماز کی ادائیگی سے پہلے، عید گاہ میں گندم دینا (یعنی صدقہ فطر ادا کرنا) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11487]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11487]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11488
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَخَلَعَ الْأَنْدَادَ وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ" وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ:" هِيَ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْمُحَافَظَةُ عَلَيْهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی اختیار کی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور تمام شریکوں سے لاتعلق ہو جائے، اور یہ گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں (تو ایسا شخص پاکیزگی اختیار کرنے والا شمار ہو گا)۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اُس نے اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیا اور نماز پڑھی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، پانچ نمازیں اور ان کو باقاعدگی سے ادا کرنا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11488]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11488]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2284)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً