الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
435. 29 - 87 - سُورَةُ وَالضُّحَى
سورت ضحیٰ کا بیان
حدیث نمبر: 11497
عَنْ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْقُرَشِيِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ أُمِّهَا، وَكَانَتْ خَادِمَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ جَرْوًا دَخَلَ الْبَيْتَ، وَدَخَلَ تَحْتَ السَّرِيرِ وَمَاتَ، فَمَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيَّامًا لَا يَنْزِلُ عَلَيْهِ الْوَحْيُ. فَقَالَ:" يَا خَوْلَةُ، مَا حَدَثَ فِي بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلُ لَا يَأْتِينِي، فَهَلْ حَدَثَ فِي بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَثٌ؟!". فَقُلْتُ: مَا أَتَى عَلَيْنَا يَوْمٌ خَيْرٌ مِنْ يَوْمِنَا. فَأَخَذَ بُرْدَهُ فَلَبِسَهُ وَخَرَجَ، فَقُلْتُ: لَوْ هَيَّأْتُ الْبَيْتَ وَكَنَسْتُهُ، فَأَهْوَيْتُ بِالْمِكْنَسَةِ تَحْتَ السَّرِيرِ، فَإِذَا شَيْءٌ تَحْتُ ثَقِيلٌ، فَلَمْ أَزَلْ حَتَّى أَخْرَجْتُهُ، فَإِذَا جَرْوٌ مَيِّتٌ، فَأَخَذْتُهُ بِيَدِي فَأَلْقَيْتُهُ خَلْفَ الدَّارِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُرْعَدُ لِحْيَتُهُ، وَكَانَ إِذَا أَتَى الْوَحْيُ أَخَذَتْهُ الرِّعْدَةُ، فَقَالَ:" يَا خَوْلَةُ، دَثِّرِينِي". فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأُمُّ حَفْصٍ لَمْ أَعْرِفْهَا.
حفص بن میسرہ قرشی بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے، اپنی والدہ کے حوالے سے
یہ روایت مجھے بیان کی ہے: اُن کی والدہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں، وہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ ایک (کتے کا) پلا گھر میں داخل ہوا، اور پلنگ کے نیچے چلا گیا، اور وہاں مر گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ دن ایسے گزر گئے کہ آپ پر اس دوران وحی نازل نہیں ہوئی، آپ نے ارشاد فرمایا: اے خولہ! تم اس بات کا جائزہ لو کہ اللہ کے رسول کے گھر میں ایسی کیا بات ہوئی ہے کہ جس کی وجہ سے جبرائیل میرے پاس نہیں آیا، کیا اللہ کے رسول کے گھر میں کوئی نئی چیز سامنے آئی ہے؟ میں نے عرض کی: ہمارے اس دن سے زیادہ بہتر دن تو ہم پر کبھی نہیں آیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر اوڑھی اور تشریف لے گئے، میں نے سوچا اگر میں گھر میں جھاڑو دوں، اور جھاڑو پلنگ کے نیچے بھی دوں تو مناسب ہو گا، جب میں نے جھاڑو دیا تو اس کے نیچے کوئی بوجھل چیز تھی، میں مسلسل جھاڑو دیتی رہی، یہاں تک کہ میں نے اسے باہر نکالا، تو وہ مردہ پلا تھا، میں نے اُسے اپنے ہاتھ کے ذریعے پکڑا اور اُسے دیوار کے پار پھینک دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ کی داڑھی مبارک پر کپکپی طاری تھی، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ پر کپکپی طاری ہو جاتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خولہ! مجھے اوڑھنے کے لئے کچھ دو، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور چاشت کے وقت کی قسم ہے، اور رات کی قسم ہے، جب وہ پھیل جائے، نہ تو تمہارے پروردگار نے تمہیں چھوڑا ہے، اور نہ ہی وہ ناراض ہوا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ام حفص نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11497]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/24)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3781، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5896»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11498
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: عُرِضَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا هُوَ مَفْتُوحٌ عَلَى أُمَّتِهِ [ مِنْ بَعْدِهِ ] كُفْرًا كُفْرًا، فَسُرَّ بِذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى فَأَعْطَاهُ اللَّهُ - تَعَالَى - فِي الْجَنَّةِ أَلْفَ قَصْرٍ، فِي كُلِّ قَصْرٍ مَا يَنْبَغِي لَهُ مِنَ الْوِلْدَانِ وَالْخَدَمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ،
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہ چیزیں پیش کی گئیں، جو آپ کے بعد آپ کی امت کے لئے کشادہ کر دی جائیں گی، وہ ایک، ایک کر کے پیش کی گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے خوش ہوئے، تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا عطا کرے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے“۔ تو اللہ تعالیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں ایک ہزار محلات عطا کرے گا، جن میں سے ہر ایک محل میں جتنے خدام اور بچے، آپ چاہیں گے وہ آپ کو ملیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11498]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11498]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (576) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10650)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3998، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10650، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3233»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ۔ قال ابن حجر: عمرو بن هاشم البيروتي : صدوق يخطئ
حدیث نمبر: 11499
وَفِي رِوَايَةٍ فِيهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُرِضَ عَلَيَّ مَا هُوَ مَفْتُوحٌ لِأُمَّتِي بَعْدِي فَسَرَّنِي، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى". فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ حَسَنٌ.
اُن کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے وہ چیزیں پیش کی گئیں، جو میرے بعد میری امت کے لئے کشادہ کر دی جائیں گی، مجھے یہ چیز اچھی لگی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور آخرت، تمہارے لئے پہلی سے زیادہ بہتر ہے“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی معاویہ بن ابوعباس ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور معجم کبیر کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11499]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن