الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
455. بَابُ كَيْفَ نَزَلَ الْقُرْآنُ .
قرآن کیسے نازل ہوا؟
حدیث نمبر: 11618
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فُصِلَ الْقُرْآنُ مِنَ الذِّكْرِ، فَوُضِعَ فِي بَيْتِ الْعِزَّةِ فِي السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَجَعَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَتْلُوهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرَتِّلُهُ تَرْتِيلًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي سُورَةِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوح محفوظ سے قرآن کو الگ کیا گیا اور اُسے آسمان دنیا میں ”بیت العزت“ میں رکھ دیا گیا اور پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام اسے تھوڑا، تھوڑا لا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تلاوت کرتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سورت قدر سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11618]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12381، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 151، 153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11619
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يُمْلِي عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو املاء کروایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11619]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11619]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7254»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ۔ قال ابن حجر: سليمان بن قرم : سيء الحفظ