🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11633
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ". قَالَ: ثُمَّ سَكَتَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:" تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ، وَآلَ عِمْرَانَ، فَإِنَّهُمَا الزَّهْرَاوَانِ يُظِلَّانِ صَاحِبَهُمَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ غَيَابَتَانِ، أَوْ فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ. وَإِنَّ الْقُرْآنَ يَلْقَى صَاحِبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِينَ يَنْشَقُّ عَنْهُ قَبْرُهُ كَالرَّجُلِ الشَّاحِبِ فَيَقُولُ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ فَيَقُولُ: مَا أَعْرِفُكَ، فَيَقُولُ: أَنَا صَاحِبُكَ الْقُرْآنُ الَّذِي أَظْمَأْتُكَ فِي الْهَوَاجِرِ، وَأَسْهَرْتُ لَيْلَكَ، وَإِنَّ كُلَّ تَاجِرٍ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَتِهِ، وَإِنَّكَ الْيَوْمَ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تِجَارَةٍ. فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ، وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، وَيُكْسَى وَالِدَاهُ حُلَّتَيْنِ لَا تَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا، فَيَقُولَانِ: بِمَ كُسِينَا هَذَا؟ فَيُقَالُ: بِأَخْذِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ. ثُمَّ يُقَالُ: اقْرَأْ، وَاصْعَدْ فِي دَرَجِ الْجَنَّةِ، وَغُرَفِهَا. فَهُوَ فِي صُعُودٍ مَا دَامَ يَقْرَأُ حَدْرًا كَانَ أَوْ تَرْتِيلًا". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ طَرَفًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم لوگ سورت بقرہ سیکھو! کیونکہ اس کو سیکھنا برکت ہے اور اس کو چھوڑ دینا حسرت ہے اور باطل لوگ (یا جادوگر) اس کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سورت بقرہ اور سورت آل عمران سیکھو! کیونکہ یہ دونوں دو بادل ہیں، جو قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے پر سایہ کیے ہوئے ہوں گے، یوں جیسے یہ دونوں بادل ہوتے ہیں (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) یا یہ صف باندھے ہوئے پرندوں کی دو قطاریں ہیں، قیامت کے دن قرآن اپنے پڑھنے والے سے ملے گا، جب اس شخص کو اس کی قبر سے اُٹھایا جائے گا قرآن ایک کمزور اور زرد رنگت والے شخص کی شکل میں اس کو ملے گا، اور کہے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ وہ شخص کہے گا: میں تمہیں نہیں پہچانتا، قرآن کہے گا: میں تمہارا ساتھی وہ قرآن ہوں کہ میں نے تمہیں گرمیوں میں پیاسا رکھا اور رات کو جگائے رکھا، جبکہ ہر شخص اپنی تجارت میں مصروف تھا، اور آج تم ہر قسم کی تجارت سے الگ ہو، پھر بادشاہی اس کے دائیں ہاتھ میں دی جائے گی، اور ہمیشہ رہنا بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اور اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا، اور اس کے ماں باپ کو دو حلے پہنائے جائیں گے کہ ان دونوں حلوں کی قیمت پوری دنیا بھی نہیں ہو سکتی، وہ دونوں کہیں گے: ہمیں یہ کس وجہ سے پہنائے گئے ہیں؟ تو انہیں بتایا جائے گا کہ تمہارے بچے کے قرآن سیکھنے کی وجہ سے، پھر (اس شخص سے) یہ کہا: جائے گا: تم تلاوت شروع کرو اور جنت کے درجات اور بالا خانوں پر چڑھنا شروع کرو، تو جب تک وہ تلاوت کرتا رہے گا، وہ مسلسل چڑھتا رہے گا، خواہ وہ تیزی سے تلاوت کرے یا ٹھہر، ٹھہر کے کرے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11633]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2302) اخرجه احمد فى المسند (348/5)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3781، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22441، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3391، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2101، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1653»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11634
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لِكُلِّ شَيْءٍ سَنَامٌ، وَسَنَامُ الْقُرْآنِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، وَإِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ لُبَابًا، وَإِنَّ لُبَابَ الْقُرْآنِ الْمُفَصَّلُ، وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَتَخْرُجُ مِنَ الْبَيْتِ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، وَإِنَّ أَصْغَرَ الْبُيُوتِ الْجَوْفُ الَّذِي فِيهِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ شَيْءٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہر چیز کی ایک چوٹی ہوتی ہے، قرآن کی چوٹی سورت بقرہ ہے، اور ہر چیز کا ایک مغز ہوتا ہے اور قرآن کا مغز، مفصل (سورتیں) ہیں، اور شیاطین اُس گھر سے نکل جاتے ہیں، جس میں سورت بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ چھوٹا گھر وہ ہے، جس میں اللہ کی کتاب میں سے کچھ نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8644)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3377، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8644»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11635
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتَعْلِيمِ الْقُرْآنِ، وَحَثَّنَا عَلَيْهِ، وَقَالَ:" إِنَّ الْقُرْآنَ يَأْتِي أَهْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحْوَجَ مَا كَانُوا إِلَيْهِ، فَيَقُولُ لِلْمُسْلِمِ: تَعْرِفُنِي؟ فَيَقُولُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَيَقُولُ: أَنَا الَّذِي كُنْتَ تُحِبُّ، وَتَكْرَهُ أَنْ يُفَارِقَكَ الَّذِي كَانَ يَسْحَبُكَ، وَيُدْنِيكَ. فَيَقُولُ: لَعَلَّكَ الْقُرْآنُ. فَيَقْدَمُ بِهِ عَلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ، وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ السَّكِينَةُ، وَيُنْشَرُ عَلَى أَبَوَيْهِ حُلَّتَانِ لَا تَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا، أَضْعَافًا، فَيَقُولَانِ: لِأَيِّ شَيْءٍ كُسِينَا هَذَا وَلَمْ تَبْلُغْهُ أَعْمَالُنَا؟ فَيَقُولُ: هَذَا بِأَخْذِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ هُشَيْمٌ خَيْرًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قرآن سیکھنے کا حکم دیا اور اس کی ترغیب دی اور ارشاد فرمایا: ”یہ قرآن، قیامت کے دن، اپنے پڑھنے والے شخص کے پاس اُس وقت آئے گا کہ جب اُسے سب سے زیادہ اس کی ضرورت ہو گی، وہ مسلمان شخص سے کہے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ مسلمان شخص کہے گا: تم کون ہو؟ وہ کہے گا: میں وہ ہوں، جس سے تم محبت رکھتے تھے، اور جس کے بارے میں تم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ تم سے جدا ہو، یہ وہ ہے، جو تمہیں اٹھاتا تھا اور تمہارے ساتھ ہوتا تھا، تو مسلمان کہے گا: شاید تم قرآن ہو، پھر قرآن اُس کو ساتھ لے کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں آئے گا، تو اُس شخص کے دائیں ہاتھ بادشاہی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشہ رہنا دیا جائے گا اور اس کے سر پر سکینت کا تاج رکھا جائے گا اور اس کے ماں باپ کو دو حلے پہنائے جائیں گے کہ پوری دنیا اُن کی قیمت نہیں بن سکتی، خواہ وہ کئی گنا ہو جائے، وہ دونوں کہیں گے: یہ ہمیں کیوں پہنائے گئے ہیں؟ جبکہ ہمارے اعمال، تو اس مقام تک نہیں پہنچتے ہیں، تو پروردگار فرمائے گا: یہ تمہارے بچے کے قرآن سیکھنے کی وجہ سے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے، ہشیم نے بھلائی کے ہمراہ، اُس کی تعریف بیان کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8119)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8119»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11636
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَالرَّجُلِ الشَّاحِبِ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ أَنَا الَّذِي كُنْتُ أُسْهِرُ لَيْلَكَ، وَأُظْمِئُ هَوَاجِرَكَ، وَإِنَّ كُلَّ تَاجِرٍ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَتِهِ، وَأَنَا لَكَ الْيَوْمَ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تَاجِرٍ. فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ، وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، وَيُكْسَى وَالِدَاهُ حُلَّتَيْنِ لَا تَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَيَقُولَانِ: يَا رَبِّ، أَنَّى لَنَا هَذَا؟ فَيُقَالُ لَهُمَا: بِتَعْلِيمِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، قرآن ایک کمزور اور زرد رنگت والے شخص کی شکل میں آئے گا اور اپنے پڑھنے والے سے کہے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ میں وہ ہوں، جو رات کو تمہیں جگایا کرتا تھا اور دن کے وقت تمہیں پیاسا رکھتا تھا، ہر تاجر اپنی تجارت سے دور ہو چکا ہے اور آج میں تمہارے کام آؤں گا، تو اس شخص کے دائیں ہاتھ میں بادشاہی دی جائے گی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشہ رہنا دیا جائے گا اور اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا اور اس کے ماں باپ کو دو حلے پہنائے جائیں گے کہ دنیا اور اس میں موجود سب چیزیں اُن کی قیمت نہیں ہو سکتیں، وہ دونوں عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! یہ ہمیں کیوں دیے گئے ہیں؟ تو ان سے کہا: جائے گا: کیونکہ تم نے اپنے بچے کو قرآن کی تعلیم دی تھی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالعزیز حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11636]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2915، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5760»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11637
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ، وَعَمِلَ بِمَا فِيهِ، وَمَاتَ فِي الْجَمَاعَةِ بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ السَّفَرَةِ، وَالْحُكَّامِ، وَمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ، وَهُوَ يَنْفَلِتُ مِنْهُ لَا يَدَعُهُ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَمَنْ كَانَ حَرِيصًا عَلَيْهِ لَا يَسْتَطِيعُهُ، وَلَا يَدَعُهُ بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ أَشْرَافِ أَهْلِهِ، فُضِّلُوا عَلَى الْخَلَائِقِ كَمَا فُضِّلَتِ النُّسُورُ عَلَى سَائِرِ الطُّيُورِ، وَكَمَا فُضِّلَتْ عَيْنٌ فِي مَرْجٍ عَلَى مَا حَوْلَهَا، وَيُنَادِي مُنَادٍ: أَيْنَ الَّذِينَ كَانُوا لَا تُلْهِيهِمْ رِعْيَةُ الْأَنْعَامِ عَنْ تِلَاوَةِ كِتَابِي؟ فَيَقُومُونَ، فَيُلْبَسُ أَحَدُهُمْ تَاجَ الْكَرَامَةِ، وَيُعْطَى الْفَوْزَ بِيَمِينِهِ، وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، فَإِنْ كَانَ أَبَوَاهُ مُسْلِمَيْنِ كُسِيَا حُلَّةً خَيْرًا مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَيَقُولَانِ: أَنَّى هَذَا لَنَا؟ فَيُقَالُ: بِمَا كَانَ وَلَدُكُمَا يَقْرَأُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ هُشَيْمٌ خَيْرًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص قرآن سیکھتا ہے اور اس میں موجود احکام پر عمل کرتا ہے اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہتے ہوئے مر جاتا ہے تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اسے سٹیروں اور حکام کے ہمراہ اٹھائے گا اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے، اور وہ اُس سے نہیں پڑھا جاتا ہے اور وہ اُسے نہیں چھوڑتا، تو اسے دگنا اجر ملے گا اور جو شخص اس کو سیکھنے کے حوالے سے حرص رکھتا ہو، وہ نہ اس کو سیکھ سکتا ہو اور نہ اسے چھوڑتا ہو، تو قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اسے اپنے معزز بندوں میں زندہ کرے گا، جنہیں دیگر تمام مخلوق پر وہ فضیلت حاصل ہو گی جو نسور کو دیگر تمام پرندوں پر حاصل ہوتی ہے، جس طرح کسی چراگاہ میں موجود چشمے کو اس کے اردگرد جگہ پر حاصل ہوتی ہے پھر ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: وہ لوگ کہاں ہیں؟ کہ جانوروں کی دیکھ بھال، اُنہیں میری کتاب کی تلاوت سے غافل نہیں کرتی تھی وہ لوگ کھڑے ہوں گے، اُن میں سے ہر ایک کے سر پر کرامت کا تاج رکھا جائے گا اور کامیابی اس کے دائیں ہاتھ میں دی جائے گی اور ہمیشہ رہنا بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اگر اس کے ماں باپ مسلمان ہوں گے، تو انہیں ایسا حلہ پہنایا جائے گا، جو دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہو گا، وہ کہیں گے: یہ ہمیں کیوں دیا جا رہا ہے؟ تو ان سے کہا: جائے گا: کیونکہ تمہارا بچہ، قرآن کا عالم تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک ہے، ہشیم نے بھلائی کے ہمراہ اُس کی تعریف بیان کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (72/20)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3489، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5961، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 637، 638»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11638
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُؤْتَى بِرَجُلٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيُمَثَّلُ لَهُ الْقُرْآنُ، قَدْ كَانَ يُضَيِّعُ فَرَائِضَهُ، وَيَتَعَدَّى حُدُودَهُ، وَيُخَالِفُ طَاعَتَهُ، وَيَرْكَبُ مَعَاصِيَهُ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، حَمَّلْتَ آيَاتِي بِئْسَ حَامِلٍ، تَعَدَّى حُدُودِي وَضَيَّعَ فَرَائِضِي وَتَرَكَ طَاعَتِي، وَرَكِبَ مَعْصِيَتِي، فَمَا يَزَالُ عَلَيْهِ بِالْحُجَجِ حَتَّى يُقَالَ: فَشَأْنَكَ بِهِ، فَيَأْخُذُ بِيَدِهِ فَمَا يُفَارِقُهُ حَتَّى يَكُبَّهُ عَلَى مِنْخَرِهِ فِي النَّارِ. وَيُؤْتَى بِالرَّجُلِ قَدْ كَانَ يَحْفَظُ حُدُودَهُ، وَيَعْمَلُ بِفَرَائِضِهِ، وَيَعْمَلُ بِطَاعَتِهِ، وَيَجْتَنِبُ مَعْصِيَتَهُ فَيَصِيرُ خَصْمًا دُونَهُ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، حَمَّلْتَ آيَاتِي خَيْرَ حَامِلٍ، اتَّقَى حُدُودِي، وَعَمِلَ بِفَرَائِضِي، وَاتَّبَعَ طَاعَتِي، وَاجْتَنَبَ مَعْصِيَتِي، فَلَا يَزَالُ لَهُ بِالْحُجَجِ حَتَّى يُقَالَ: فَشَأْنَكَ بِهِ، فَيَأْخُذُ بِيَدِهِ، فَمَا يَزَالُ لَهُ حَتَّى يَكْسُوَهُ حُلَّةَ الْإِسْتَبْرَقِ، وَيَضَعَ عَلَيْهِ تَاجَ الْمُلْكِ، وَيَسْقِيَهُ بِكَأْسِ الْمُلْكِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، ایک شخص کو لایا جائے گا، قرآن کو اس کے سامنے انسانی شکل میں لایا جائے گا، یہ وہ شخص ہو گا، جو قرآن کو ضائع کرتا تھا اور اس کی حدود کو پامال کرتا تھا اور اس کی اطاعت (کے احکام) کی مخالفت کرتا تھا اور اس کے بیان کردہ گناہوں کا مرتکب ہوتا تھا، وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو نے میری آیات کا علم ایک ایسے شخص کو عطا کیا، جس نے میری حدود کی خلاف ورزی کی، میرے فرائض کو ضائع کیا، میری اطاعت کو ترک دیا، میری معصیت کا ارتکاب کیا، پھر قرآن مسلسل اُس شخص کے خلاف دلائل دیتا رہے گا، یہاں تک کہ کہا: جائے گا: تم اسے سنبھالو! تو قرآن اس شخص کا ہاتھ پکڑے گا اور اس سے اُس وقت تک جدا نہیں ہو گا، جب تک اُسے نتھنوں کے بل جہنم میں نہیں ڈال دے گا، پھر ایک شخص کو لایا جائے گا، جو قرآن کی حدود کی حفاظت کرتا تھا، اس کے فرائض پر عمل کرتا تھا، اس کی حدود پر عمل کرتا تھا، اس کی معصیت سے اجتناب کرتا تھا، تو قرآن اس کی طرف سے بحث کرنے والا ہو جائے گا اور کہے گا: اے میرے پروردگار! تو نے میری آیات کا علم بہتر شخص کو دیا تھا، جس نے میری حدود کے حوالے سے میری پرہیز گاری اختیار کی، میرے فرائض پر عمل کیا، میری اطاعت کی پیروی کی، میری معصیت سے اجتناب کیا، پھر قرآن مسلسل اس کے حق میں دلائل دیتا رہے گا، یہاں تک کہ کہا: جائے گا: تم اسے سنبھالو! تو قرآن اس شخص کا ہاتھ پکڑے گا اور مسلسل اس کے ساتھ رہے گا، یہاں تک کہ اس کو استبرق سے بنا ہوا حلہ پہنائے گا اور اس پر بادشاہی کا تاج رکھوائے گا اور بادشاہی کے جام میں اُسے پینے کے لئے دے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11638]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11639
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَعَلَّمَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ اسْتَقْبَلَتْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَضْحَكُ فِي وَجْهِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، اللہ کی کتاب کی ایک آیت کا علم حاصل کرے گا، وہ آیت قیامت کے دن مسکراتی ہوئی، اُس کا استقبال کرے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7588)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7588»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11640
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْرَافُ أُمَّتِي حَمَلَةُ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْجُرْجَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے سب سے زیادہ معزز لوگ، قرآن کے عالم ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن سعید جرجانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12662)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12662»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11641
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَمَلَةُ الْقُرْآنِ عُرَفَاءُ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدٍ الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن قرآن کے عالم، اہل جنت کے معززین ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن سعید مدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2899)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2899، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2084»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11642
وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدًا إِلَى الْيَمَنِ، فَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ أَمِيرًا مِنْهُمْ وَهُوَ أَصْغَرُهُمْ، فَمَكَثَ أَيَّامًا لَمْ يَسِرْ، فَلَقِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْهُمْ، فَقَالَ:" يَا فُلَانُ، مَالَكَ؟ أَمَا انْطَلَقْتَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِيرُنَا يَشْتَكِي رِجْلَهُ. فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَفَثَ عَلَيْهِ"بِسْمِ اللَّهِ، وَبِاللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا فِيهَا" سَبْعَ مَرَّاتٍ، فَبَرَأَ الرَّجُلُ، فَقَالَ لَهُ شَيْخٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُؤَمِّرُهُ عَلَيْنَا وَهُوَ أَصْغَرُنَا؟ فَذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِرَاءَتَهُ الْقُرْآنَ، فَقَالَ الشَّيْخُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ أَتَوَسَّدَ فَلَا أَقُومَ بِهِ لَتَعَلَّمْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمْهُ، فَإِنَّمَا مَثَلُ الْقُرْآنِ كَجِرَابٍ مَلَأْتَهُ مِسْكًا ثُمَّ رَبَطْتَ عَلَى فِيهِ فَإِنْ فَتَحْتَ فَاحَ عَلَيْهِ رِيحُ الْمِسْكِ، وَإِنْ تَرَكْتَهُ كَانَ مِسْكًا مَوْضُوعًا، كَذَلِكَ مَثَلُ الْقُرْآنِ إِذَا قَرَأْتَهُ أَوَكَانَ فِي صَدْرِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: فِي أَحَادِيثِ ابْنِهِ عَنْهُ مَنَاكِيرُ. قُلْتُ: لَيْسَ هَذَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنِهِ عَنْهُ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، ایک وفد یمن کی طرف بھیجا اور ان میں سے ایک شخص کو ان کا امیر بنا دیا جو عمر میں ان لوگوں سے کم تھا، کچھ دن گزر گئے، لیکن وہ لوگ روانہ نہیں ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات اُن میں سے ایک شخص سے ہوئی، تو آپ نے فرمایا: اے فلاں! کیا وجہ ہے تم لوگ گئے کیوں نہیں؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے امیر کی ٹانگ میں تکلیف کی شکایت تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس امیر کے پاس آئے، اس کو دم کیا، اور یہ پڑھا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے ساتھ، میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں، اُس چیز کے شر سے، جو اس میں موجود ہے“۔ یہ کلمات آپ نے سات مرتبہ پڑھے، تو وہ شخص ٹھیک ہو گیا، اس عمر رسیدہ شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ اسے ہمارا امیر مقرر کر رہے ہیں؟ جبکہ یہ عمر میں ہم سب سے کم ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے قرآن کے عالم ہونے کا ذکر کیا، تو اُس عمر رسیدہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ خوف نہ ہوتا کہ میں اس کو سیکھنے کے باوجود سویا رہوں گا، اور اس کو قیام کی حالت میں، اس کی تلاوت نہیں کر پاؤں گا، تو میں بھی اس کو سیکھ لیتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”تم اس کو سیکھو! کیونکہ قرآن کی مثال اس مشکیزے کی مانند ہے، جس میں تم مشک بھر لیتے ہو اور اس کے منہ کو بند کر دیتے ہو، اگر تم اس کو کھولو گے، تو مشک کی خوشبو پھیلے گی اور اگر تم اسے چھوڑ دو گے، تو مشک رکھی ہوئی تو ہے، قرآن کی مثال بھی اسی طرح ہے کہ جب تم اسے پڑھو، یا وہ تمہارے سینے میں موجود ہو (تو دونوں صورتیں ہی بہتر ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ کہتے ہیں: اس کے بیٹے نے اس سے جو احادیث نقل کی ہیں، وہ منکر ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ ان روایات میں سے ایک نہیں ہے، جو اس کے بیٹے نے اس سے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11642]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں