🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

469. بَابٌ فِي الْقُرَّاءِ الْمُرَائِينَ .
دکھاوا کرنے والے، قرآن کے علماء
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11687
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" عَوِّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ؟ قَالَ:" جُبُّ وَادٍ فِي قَعْرِ جَهَنَّمَ تَتَعَوَّذُ مِنْهُ جَهَنَّمُ فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ، أَعَدَّهُ اللَّهُ - تَعَالَى - لِلْقُرَّاءِ الْمُرَائِينَ بِأَعْمَالِهِمْ، وَإِنَّ أَبْغَضَ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَارِئٌ يَزُورُ الْعُمَّالَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ شِهَابٍ الدَّامَغَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُ فِي كِتَابِ الْخَوَارِجِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ”جب حزن“ سے اللہ کی پناہ مانگو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”جب حزن“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم میں موجود ایک وادی ہے جس سے جہنم روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے اللہ تعالیٰ نے یہ (وادی) اپنے اعمال کے ذریعے دکھاوا کرنے والے، قرآن کے عالموں کے لئے تیار کی ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس کی مخلوق میں، سب سے ناپسندیدہ لوگ قرآن کے وہ عالم ہیں، جو ریاستی اہلکاروں سے ملنے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن شہاب دامغانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہے، جو کتاب ”الخوارج“ میں گزری ہیں اور اس شخص کے بارے میں ہیں، جو قرآن پڑھے گا، لیکن قرآن اُس شخص کے حلق سے آگے نہیں جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11687]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3114»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں