الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ رُؤْيَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ .
خواب میں نبی اکرم ﷺ کی زیارت کرنا
حدیث نمبر: 11764
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَخُزَيْمَةُ الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ - قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَأَخْبَرَنِي عُمَارَةُ بْنُ خُزَيْمَةَ، عَنْ عَمِّهِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ خُزَيْمَةَ بْنَ ثَابِتٍ رَأَى فِي النَّوْمِ أَنَّهُ سَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ عَامِرِ بْنِ صَالِحٍ الزُّبَيْرِيِّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابن شہاب نے، عمارہ بن خزیمہ بن ثابت انصاری کے حوالے سے، یہ روایت نقل کی ہے: سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ وہ صحابی ہیں کہ جن کی گواہی کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا، ابن شہاب بیان کرتے ہیں: عمارہ بن خزیمہ نے، اپنے چچا کے حوالے سے، یہ بات نقل کی ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے اور سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اپنے استاد عامر بن صالح زبیری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام أحمد اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11764]
یہ روایت امام أحمد نے، اپنے استاد عامر بن صالح زبیری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام أحمد اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11764]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (216/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21378»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11765
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ رَأَى فِي مَنَامِهِ أَنَّهُ يُقَبِّلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَقَامَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ جَبْهَتَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے خواب میں یہ دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دے رہے ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے کھڑے ہو گئے، اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی مبارک پر بوسہ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن عثمان ہے، ابوجعفر خطمی کے علاوہ اور کسی نے، اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11765]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن عثمان ہے، ابوجعفر خطمی کے علاوہ اور کسی نے، اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11765]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (214/7)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21356»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11766
وَعَنِ الْمُثَنَّى - يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ - قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: قَلَّ لَيْلَةٌ تَأْتِي عَلَيَّ إِلَّا وَأَنَا أَرَى فِيهَا خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَسٌ يَقُولُ ذَلِكَ وَتَدْمَعُ عَيْنَاهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مثنی بن سعید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اکثر اوقات، خواب میں اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو جاتی ہے“۔ راوی کہتے ہیں: جب سیدنا انس رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے تھے، تو اُن کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11766]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّعْبِيرِ/حدیث: 11766]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح