الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ الْإِيمَانِ بِالْقَدَرِ .
تقدیر پر ایمان رکھنا
حدیث نمبر: 11843
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَيْهِمْ، وَلَنْ يُؤْمِنَ أَحَدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور لوگوں کے پاس ٹھہر گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اپنے انبیاء سے (غیر ضروری) سوالات کرنے کی وجہ سے اور اُن سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، اور کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اچھی اور بری (ہر قسم کی) تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11843]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11843]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7340) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1976)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11844
وَعَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَدِمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ الْكُوفَةَ، فَأَتَيْتُهُ فِي نَاسٍ مِنْ عُلَمَاءِ الْكُوفَةِ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ شَابٌّ، فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: نَعَمْ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُسْلِمَ، فَقَالَ:" يَا عَدِيُّ بْنَ حَاتِمٍ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ"، قُلْتُ: وَمَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُؤْمِنُ بِالْأَقْدَارِ كُلِّهَا خَيْرِهَا وَشَرِّهَا حُلْوِهَا وَمُرِّهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي بَابِ كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي بَابِ كُلُّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے، علمائے کوفہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ، میں اُن کی خدمت میں حاضر ہوا، میں ان دنوں نوجوان تھا، ہم نے گزارش کی کہ آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، میں اسلام قبول کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عدی بن حاتم! تم اسلام قبول کر لو، تم سلامت رہو گے، میں نے عرض کی: اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور تم اس بات کی گواہی دو کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور تم ہر قسم کی تقدیر پر ایمان رکھو، خواہ وہ اچھی ہو یا بری ہو، میٹھی ہو یا کڑوی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث اس باب میں آئیں گی، جس میں یہ مذکور ہے کہ ہر چیز تقدیر کے مطابق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11844]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً