🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ عَلَامَةِ خَاتِمَةِ الْخَيْرِ .
خاتمہ بالخیر کی علامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11929
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، قِيلَ: وَمَا اسْتَعْمَلَهُ؟ قَالَ:" يُفْتَحُ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ حَتَّى يَرْضَى عَنْهُ مَنْ حَوْلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کی موت سے پہلے اس سے کام لیتا ہے، عرض کی گئی: وہ اس سے کیا کام لیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اُس کے لئے نیک عمل کو کھول دیتا ہے، یہاں تک کہ اس کے اردگرد کے لوگ اس سے راضی ہو جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2155) اخرجه احمد فى المسند (224/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11930
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ أَنَّ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَا اسْتَعْمَلَهُ؟ قَالَ:" يَهْدِيهِ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى الْعَمَلِ الصَّالِحِ قَبْلَ مَوْتِهِ ثُمَّ يَقْبِضُهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے تو اس کی موت سے پہلے اس سے کام لیتا ہے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: وہ اس سے کیسے کام لیتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نیک عمل کی طرف اُس کی رہنمائی کرتا ہے جو اس کی موت سے پہلے ہوتی ہے اور پھر اسی حالت میں، اس کی جان قبض کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، جس نے سماع کی تصریح کی ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11930]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (135/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11931
وَعَنْ أَبِي عِنَبَةَ قَالَ شُرَيْحُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَلَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَّلَهُ". قِيلَ: وَمَا عَسَّلَهُ؟ قَالَ:" يَفْتَحُ لَهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ مَوْتِهِ ثُمَّ يَقْبِضُهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ فِي الْمُسْنَدِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوعنبہ بیان کرتے ہیں: سیدنا شریح بن نعمان رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لیتا ہے، تو اسے شہد والا کرتا ہے، عرض کی گئی: اس کو شہد والا کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اس کے لئے نیک عمل کو کھول دیتا ہے اور پھر اسی حالت میں اس کی جان قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، جس نے ”مسند“ میں سماع کی صراحت کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11931]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (200/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17330، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 342، 343»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11932
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا طَهَّرَهُ قَبْلَ مَوْتِهِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا طَهُورُ الْعَبْدِ؟ قَالَ:" عَمَلٌ صَالِحٌ يُلْهِمُهُ إِيَّاهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ وَفِي بَعْضِهَا" عَسَلَهُ" بَدَلَ" طَهَّرَهُ"، وَفِي إِحْدَى طُرُقِهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کی موت سے پہلے اسے پاک کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: بندے کے پاک ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اسے نیک عمل، الہام کرتا ہے، یہاں تک کہ اس (نیک عمل) پر اس (شخص کی روح کو) قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جس کی بعض روایات میں لفظ ”طہرہ“ کی جگہ لفظ ”عسلہ“ ہے، اور اس کے ایک طریق میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، جس نے سماع کی صراحت کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7900 و 7725 و 7522)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7900»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11933
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا غَسَلَهُ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ غَسَلَهُ؟ قَالَ:" يُوَفِّقُهُ لِعَمَلٍ صَالِحٍ قَبْلَ مَوْتِهِ فَيَقْبِضُهُ عَلَيْهِ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يُونُسَ بْنِ عُثْمَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اسے دھو دیتا ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ اُسے کیسے دھوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کی موت سے پہلے اُسے نیک عمل کی توفیق دیتا ہے اور پھر اسی حالت میں اس کی جان قبض کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یونس بن عثمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11933]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11934
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ"، ثُمَّ صَمَتَ، فَقَالُوا: فِي مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَسْتَعْمِلُهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے تو اس سے کام لیتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس قسم کا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُس (بندے) کے مرنے سے پہلے اُس سے نیک عمل کرواتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد أحمد بن محمد بن نافع کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1962) اخرجه احمد في المسند (106/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11804، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1297، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11935
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَسْنَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي، فَقَالَ:" مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ الْبَتِّيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ”لا الہ الا اللہ“ پڑھ لے اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے، اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کوئی چیز صدقہ کرے اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عثمان بن مسلم بتی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11935]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (391/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22813، وأخرجه مسند البزار برقم: 2919»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں