الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِي يَوْمِ الْجَرَعَةِ .
یوم جرعہ کا بیان
حدیث نمبر: 12017
عَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْحُدَّانِيِّ - حَيٍّ مِنْ مُرَادٍ - قَالَ: دَفَعْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ، وَأَبِي مَسْعُودٍ وَهُمَا فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ أَيَّامَ الْجَرَعَةِ، حَيْثُ صَنَعَ النَّاسُ بِسَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ مَا صَنَعُوا، وَأَبُو مَسْعُودٍ يُعَلِّمُ النَّاسَ وَيَقُولُ: وَاللَّهِ مَا أَرَى أَنْ تَرْتَدَّ عَلَى عَقِبَيْهَا حَتَّى يَكُونَ فِيهَا دِمَاءٌ. فَقَالَ حُذَيْفَةُ: وَاللَّهِ لَتَرْتَدَّنَّ عَلَى عَقِبَيْهَا، وَلَا يَكُونُ فِيهَا مِحْجَمَةٌ مِنْ دَمٍ، وَلَا أَعْلَمُ الْيَوْمَ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا عَلِمْتُهُ وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ.
ابوثور حدانی، یہ مراد قبیلے کی ایک شاخ سے تعلق رکھتا ہے، وہ بیان کرتا ہے: میں، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، یہ دونوں جرعہ کے دنوں میں مسجد کوفہ میں موجود تھے (جرعہ کوفہ میں موجود ایک جگہ کا نام ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) یہ اس موقع کی بات ہے جب لوگوں نے سعید بن عاص کے ساتھ مخصوص سلوک کیا تھا، سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ لوگوں کو تعلیم دے رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: اللہ کی قسم! میں یہ نہیں سمجھتا کہ یہ معاملہ اس وقت تک ختم ہو گا، جب تک اس میں خون نہیں بہایا جاتا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ معاملہ ختم ہو جائے گا اور اس میں خون نہیں بہایا جائے گا، اور اس کے بارے میں، میں آج جو کچھ جانتا ہوں، یہ میں اس وقت بھی جانتا تھا، جب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12017]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12018
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْحُدَّانِيِّ قَالَ دَفَعْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ، وَأَبِي مَسْعُودٍ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَبُو مَسْعُودٍ يَقُولُ: وَاللَّهِ مَا كُنْتُ أَرَى أَنْ تَرْتَدَّ عَلَى عَقِبَيْهَا وَلَمْ يُهْرَاقَ فِيهَا مِحْجَمَةٌ مِنْ دَمٍ. فَقَالَ حُذَيْفَةُ: لَكِنْ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهَا سَتَرْتَدُّ عَلَى عَقِبَيْهَا وَإِنَّهُ يُهْرَاقُ فِيهَا مِحْجَمَةٌ مِنْ دَمٍ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، فَيَنْكُسُ قَلْبُهُ فَتَعْلُوهُ اسْتُهُ، يُقَاتِلُ فِي الْفِتْنَةِ الْيَوْمَ وَيَقْتُلُهُ اللَّهُ غَدًا. فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: صَدَقْتَ، هَكَذَا حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِتْنَةِ.
رَوَاهُ وَالَّذِي قَبْلَهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ هَذِهِ الرِّوَايَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي ثَوْرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ وَالَّذِي قَبْلَهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ هَذِهِ الرِّوَايَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي ثَوْرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ابوثور حدانی بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ یہ کہہ رہے تھے: اللہ کی قسم! میں یہ نہیں سمجھتا کہ یہ معاملہ اس وقت تک ختم ہو گا، جب تک اس میں خون نہیں بہایا جاتا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: لیکن میں یہ بات جانتا ہوں کہ یہ معاملہ ختم ہو جائے گا اور اس میں قتل و غارت گری نہیں ہو گی، ایک شخص صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کو کافر ہو جائے گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو جائے گا، اس کا دل اُلٹ جائے گا اور اس کی پشت اوپر آ جائے گی، وہ شخص جو آج فتنے کے بارے میں جنگ کر رہا ہے، کل اللہ تعالیٰ اسے مار دے گا، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا: ہے، فتنے کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح حدیث بیان کی ہے۔
یہ روایت اور اس سے پہلے والی روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوثور کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12018]
یہ روایت اور اس سے پہلے والی روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوثور کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12018]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/15)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح