🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابٌ فِي الْحَكَمَيْنِ .
دو ثالثوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12069
عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ حَكَمَانِ ضَالَّانِ، ضَالٌّ مَنْ تَبِعَهُمَا". فَقُلْتُ: يَا أَبَا مُوسَى، انْظُرْ لَا تَكُنْ أَحَدَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: هَذَا عِنْدِي بَاطِلٌ لِأَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَلِيٍّ شَيْخٌ مَجْهُولٌ لَا يُعْرَفُ، قُلْتُ: إِنَّمَا ضَعْفُهُ مِنْ عَلِيِّ بْنِ عَابِسٍ الْأَسَدِيِّ فَإِنَّهُ مَتْرُوكٌ.
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس امت میں دو ثالث ہوں گے، وہ دونوں گمراہ ہوں گے اور اُن دونوں کی پیروی کرنے والا بھی گمراہ ہو گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابوموسیٰ! آپ اس بات کا جائزہ لیجئے گا کہ کہیں آپ ان دونوں میں سے ایک نہ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے نزدیک یہ روایت جھوٹی ہے، کیونکہ جعفر بن علی نامی شخص ایک مجہول شیخ ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس کا ضعف صرف علی بن عابس اسدی کی وجہ سے ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12069]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12070
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ: يَا أَبَا مُوسَى، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ". فَأَنَا سَائِلُكَ عَنْ حَدِيثٍ فَإِنْ صَدَقْتَ، وَلَا يَعْتِبُ عَلَيْكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ يُقَرِّرُكَ، ثُمَّ أَنْشُدُكَ اللَّهَ، أَلَيْسَ إِنَّمَا عَنَاكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفْسِكَ، فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي، أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا، نَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدٌ، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمٌ، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشٍ". فَخَصَّكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَعُمَّ النَّاسَ، فَخَرَجَ أَبُو مُوسَى وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَاللَّفْظُ لَهُ.
ابومریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے ابوموسیٰ! کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص میری طرف جان بوجھ کر کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔“ اور میں آپ سے ایک حدیث کے بارے میں دریافت کرنے لگا ہوں، اگر آپ نے سچ بیانی کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ پر عتاب نہیں کریں گے، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص، آپ کو مخاطب کر کے یہ ارشاد نہیں فرمایا تھا: ”عنقریب میری امت میں ایک فتنہ رونما ہو گا، اے ابوموسیٰ! جس میں تم بھی موجود ہو گے، جس میں سویا ہوا شخص بیٹھنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا، بیٹھنے والا شخص کھڑے ہونے والے سے زیادہ بہتر ہو گا اور کھڑا ہونیوالا شخص چلنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا (یا مراد یہ ہو سکتی کہ اگر تم اس میں سوئے رہے، تو یہ تمہارے لئے بیٹھے رہنے سے زیادہ بہتر ہو گا اور اگر تم بیٹھے رہے، تو یہ تمہارے کھڑے ہونے سے زیادہ بہتر ہو گا اور اگر تم کھڑے رہے، تو یہ تمہارے لئے چلنے سے زیادہ بہتر ہو گا)۔ پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص تمہارا ذکر کیا تھا، عمومی طور پر لوگوں کو مراد نہیں لیا تھا، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12070]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1636)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12071
وَفِي رِوَايَةٍ لِلطَّبَرَانِيِّ: عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ، وَهُوَ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن ابوفاطمہ ہے اور وہ علی بن حزور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12071]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12072
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الضَّحَّاكِ الْحَرَامِيِّ قَالَ: قَامَ عَلِيٌّ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ حِينَ اخْتَلَفَ الْحَكَمَانِ، فَقَالَ: قَدْ كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ هَذِهِ الْحُكُومَةِ فَعَصَيْتُمُونِي. فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى آدَمُ فَقَالَ: إِنَّكَ وَاللَّهِ مَا نَهَيْتَنَا، وَلَكِنَّكَ أَمَرْتَنَا وَدَمَّرْتَنَا، فَلَمَّا كَانَ فِيهَا مَا تَكْرَهُ بَرَّأْتَ نَفْسَكَ وَنَحَلْتَنَا ذَنْبَكَ. فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: وَمَا أَنْتَ وَهَذَا الْكَلَامُ؟ قَبَّحَكَ اللَّهُ، وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَتِ الْجَمَاعَةُ وَكُنْتَ فِيهَا خَامِلًا، فَلَمَّا كَانَتِ الْفِتْنَةُ نَجَمَتْ فِيهَا نُجُومُ قَرْنِ الْمَاعِزَةِ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ: لِلَّهِ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ ذَنْبًا إِنَّهُ لَصَغِيرٌ مَغْفُورٌ، وَلَئِنْ كَانَ حَسَنًا إِنَّهُ لَعَظِيمٌ مَشْكُورٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ وَوَلَدُهُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
محمد بن ضحاک حزامی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے منبر پر کھڑے ہوئے، یہ اُس وقت کی بات ہے جب ثالثوں کے درمیان اختلاف ہو گیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہیں اس ثالثی سے منع کیا تھا، اور تم لوگوں نے میری بات نہیں مانی، تو گندمی رنگت کا ایک نوجوان ان کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا: اللہ کی قسم! آپ نے ہمیں منع نہیں کیا تھا، بلکہ آپ نے تو ہمیں حکم دیا تھا اور آپ نے ہمیں برباد کروا دیا، اور جب اس صورت حال میں وہ چیز سامنے آئی، جو آپ کو پسند نہیں تھی، تو آپ نے خود کو بری الذمہ ظاہر کر دیا اور اپنا گناہ ہمارے ذمہ ڈال دیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم کون ہو اور یہ کلام کس بنیاد پر کر رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ تمہیں قبیح کرے، اللہ کی قسم! جب جماعت متحد تھی تو تم اس میں گمنام تھے، جب فتنہ آیا تو تم اس میں بکری کے سینگ کی طرح (خوامخواہ) نکل آئے، پھر وہ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اللہ کے نزدیک وہ موقف کتنا عمدہ ہے، جو سعد بن مالک اور عبداللہ بن عمر نے اختیار کیا، اللہ کی قسم! اگر یہ گناہ تھا، تو پھر یہ چھوٹا گناہ ہے، جس کی مغفرت ہو جائے گی اور اگر یہ اچھائی ہے، تو یہ بڑی چیز ہے، جس کا شکر قبول کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، محمد بن ضحاک اور اس کا بیٹا یحیی، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (319)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں