🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ .
نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے مراتب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12157
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، فَمَنْ أَنْكَرَ عَلَيْهِمْ بَرِئَ، وَمَنْ أَمْسَكَ يَدَهُ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے خلفاء ہوں گے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا، اور میرے بعد ایسے خلفاء بھی ہوں گے، جو ایسا عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم نہیں رکھتے ہوں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا، جو شخص ان پر انکار کرے گا وہ لاتعلق ہو جائے گا، جو شخص اپنے ہاتھ کو روک کے رکھے گا، وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی ہو گا اور پیروی کرے گا (اُس کا معاملہ مختلف ہے)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوبکر محمد بن عبدالملک بن زنجویہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12157]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5902)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12158
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا، پھر ان کے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو وہ عمل کریں گے، جن کا ان کو علم نہیں ہو گا اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا، جو شخص انکار کرے گا وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی رہے گا اور (ان کی) پیروی کرے گا (اس کا معاملہ مختلف ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (400)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں