🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ الْكَلَامِ بِالْحَقِّ عِنْدَ الْحُكَّامِ .
حکمرانوں کے سامنے حق کے مطابق بات چیت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12164
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ أَنْ يُكَلَّمَ بِالْحَقِّ عِنْدَ سُلْطَانٍ"، أَوْ قَالَ:" عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد یہ ہے کہ حاکم کے سامنے حق بات کی جائے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ظالم حکمران کے سامنے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12164]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3313)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12165
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَرَجُلٌ قَامَ إِلَى إِمَامٍ جَائِرٍ فَأَمَرَهُ وَنَهَاهُ فَقَتَلَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَخْصٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تمام شہداء کے سردار، سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ہوں گے اور وہ شخص ہو گا، جو کسی ظالم کے سامنے کھڑا ہو اور اسے نیکی کا حکم دے یا برائی سے منع کرے اور وہ حکمران اُسے قتل کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ضعیف شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12165]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12166
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجِرَاحِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الشُّهَدَاءِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" رَجُلٌ قَامَ إِلَى إِمَامٍ جَائِرٍ فَأَمَرَهُ بِمَعْرُوفٍ وَنَهَاهُ عَنْ مُنْكَرٍ فَقَتَلَهُ". قِيلَ: فَأَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ عَذَابًا؟ قَالَ:" رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَ رَجُلًا أَمَرَهُ بِمَعْرُوفٍ وَنَهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ". ثُمَّ قَرَأَ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا عُبَيْدَةَ، قَتَلَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ ثَلَاثَةً وَأَرْبَعِينَ نَبِيًّا فِي سَاعَةٍ وَاحِدَةٍ، فَقَامَ مِائَةُ رَجُلٍ وَاثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْ عُبَّادِ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ فَقُتِلُوا جَمِيعًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ اثْنَانِ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! شہداء میں، اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو کسی ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہو اور اسے نیکی کا حکم دے یا اسے برائی سے منع کرے اور وہ حکمران اسے قتل کروا دے، عرض کی گئی: لوگوں میں سب سے زیادہ شدید عذاب کسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص جس نے کسی نبی کو شہید کیا ہو، یا کسی ایسے شخص کو قتل کیا ہو، جس نے اسے کسی نیکی کا حکم دیا ہو، یا اسے برائی سے منع کیا ہو، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ لوگ انبیاء کو ناحق طور پر قتل کر دیتے ہیں اور وہ ان لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں، جو لوگوں میں سے انصاف کے مطابق حکم دیتے ہیں، تو تم انہیں دردناک عذاب کی اطلاع دے دو!“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوعبیدہ! بنی اسرائیل نے تینتالیس انبیاء کرام علیہم السلام کو ایک ہی وقت میں شہید کر دیا تھا اور بنی اسرائیل میں سے ایک سو بارہ افراد جو عبادت گزار تھے، وہ اُٹھے انہوں نے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا، تو ان سب کو قتل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12166]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3314)، أخرجه مسند البزار برقم: 1285»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں