🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12233
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً، وَلَا يَزْدَادُ الْمَالُ إِلَّا إِفَاضَةً، وَلَا يُزَادُ النَّاسُ إِلَّا شُحًّا، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ ضَعْفٌ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِيفٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”معاملے کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور مال پھیلتا چلا جائے گا اور لوگوں کی کنجوسی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے انہوں نے یہ روایت ایک اور ضعیف سند کے ساتھ بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7894 و 7757)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8408، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7757، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7572»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12234
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ الصَّلَاةُ فِيهِ طَوِيلَةٌ، وَالْخُطْبَةُ فِيهِ قَصِيرَةٌ، وَعُلَمَاؤُهُ كَثِيرٌ، وَخُطَبَاؤُهُ قَلِيلٌ، وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الصَّلَاةُ فِيهِ قَصِيرَةٌ، وَالْخُطْبَةُ فِيهِ طَوِيلَةٌ، خُطَبَاؤُهُ كَثِيرٌ، وَعُلَمَاؤُهُ قَلِيلٌ، يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الْعَشِيِّ إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيُصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَلْيَجْعَلْهَا مَعَهُمْ تَطَوُّعًا، إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ يُغْبَطُ فِيهِ الرَّجُلُ عَلَى قِلَّةِ عِيَالِهِ وَخِفَّةِ حَاذِهِ، مَا أَدَعُ بَعْدِي فِي أَهْلِي أَحَبَّ إِلَيَّ مَوْتًا مِنْهُمْ وَلَا أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْجُعْلَانِ، وَإِنِّي لَأُحِبُّهُمْ كَمَا تُحِبُّونَ أَهْلِيكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الزُّهْدِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْعِلْمِ نَحْوُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”تم لوگ ایسے زمانے میں ہو، جس میں نماز طویل ادا کی جاتی ہے اور خطبہ مختصر دیا جاتا ہے، اس زمانے کے علماء بہت زیادہ ہیں اور خطیب کم ہیں، عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں نماز مختصر ادا کی جائے گی اور خطبہ طویل دیا جائے گا، اس زمانے میں خطیب زیادہ ہوں گے اور علماء کم ہوں گے، وہ لوگ نمازیں تاخیر سے ادا کریں گے، یہاں تک کہ وہ عصر کی نماز اس وقت ادا کریں گے جب سورج کی روشنی کمزور ہو چکی ہو گی، تم میں سے جو شخص وہ زمانہ پائے، وہ نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لے اور ان لوگوں کے ساتھ ادا کی جانے والی اپنی نماز کو نفل قرار دیدے، تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو، جس میں ایسے شخص پر رشک کیا جاتا ہے، جس کے بال بچے کم ہوں اور اخراجات کم ہوں، میں اپنے بعد اپنے اہل خانہ میں ایسا کوئی نہیں چھوڑ رہا، جس کی موت مجھے ان کی موت سے زیادہ محبوب ہو، اور نہ ہی گبریلوں (جعلان) کا کوئی گھرانہ، حالانکہ میں ان سے اسی طرح محبت کرتا ہوں، جس طرح تم اپنے اہل خانہ سے محبت رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس کا ایک طریق کتاب الزہد میں گزر چکا ہے، اس سے پہلے کتاب العلم میں اس کی مانند روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12234]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12235
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خُلَيْدَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ دَخَلَ عَلَيْهِ وَقَدْ نَصَبَ مَتَاعًا فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: اسْتَخِفَّ مِنْ شَوَارِ بَيْتِكَ، فَإِنَّ النَّاسَ يُوشِكُونَ أَنْ يَكُونُوا عَلَى قَتَبٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
محمد بن زید بن خلیدہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، انہوں نے گھر میں موجود سامان تیار رکھا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے گھر کے ساز و سامان کو ہلکا رکھو، کیونکہ عنقریب لوگ اونٹوں کے پالانوں پر (یعنی سفر کی حالت میں) ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12235]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8975)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں