الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. بَابٌ فِيمَنْ سَنَّ الْقَتْلَ .
اس شخص کا بیان، جس نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا تھا
حدیث نمبر: 12319
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشْقَى النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: عَاقِرُ نَاقَةِ ثَمُودَ، وَابْنُ آدَمَ الَّذِي قَتَلَ أَخَاهُ، مَا سَفَكَ عَلَى الْأَرْضِ مِنْ دَمٍ إِلَّا لَحِقَهُ مِنْهُ لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ". قُلْتُ: وَأَسْقَطَ الثَّالِثَ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ قَاتِلُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَمَا وَرَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اولاد آدم میں) سب سے زیادہ بدنصیب لوگ تین ہیں، قوم ثمود کی اوٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص، سیدنا آدم علیہ السلام کا وہ بیٹا، جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا، روئے زمین پر جو بھی خون بہایا جائے گا، اُس میں اسے حصہ ملے گا، کیونکہ سب سے پہلے اس نے قتل کے طریقے کا آغاز کیا تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: راوی نے تیسرے فرد کا ذکر نہیں کیا، لیکن بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ تیسرا فرد، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے، جیسا کہ دیگر روایات میں یہ بات مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں: اس کا عمل صدق ہو گا، اگر اللہ نے چاہا اور ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12319]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً