🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

104. بَابُ مَا جَاءَ فِي يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ
یاجوج ماجوج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12570
عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ - وَهُوَ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ - عَنْ خَالَتِهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَاصِبٌ رَأْسَهُ مِنْ لَدْغَةِ عَقْرَبٍ فَقَالَ:" إِنَّكُمْ تَقُولُونَ: لَا عَدُوَّ، وَإِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا تُقَاتِلُونَ عَدُوًّا، حَتَّى يَأْتِيَ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، عِرَاضُ الْوُجُوهِ، صِغَارُ الْعُيُونِ، صُهْبُ الشِّعَافِ، وَمِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمِجَانُّ الْمُطْرَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن حرملہ یہ خالد بن عبداللہ بن حرملہ ہیں وہ اپنی خالہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے ڈنک مارنے کی وجہ سے اپنے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ کہتے ہو کہ دشمن نہیں رہا، تم لوگ مسلسل دشمن کے ساتھ جنگ کرتے رہو گے، یہاں تک کہ یاجوج ماجوج آ جائیں گے، جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، آنکھیں چھوٹی ہوں گی، ان کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہو گا، وہ ہر ایک بلندی سے تیزی سے چلتے ہوئے نیچے کی طرف آئیں گے، اور ان کے چہرے تہہ والی ڈھالوں کی مانند ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12570]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (271/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21826، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12571
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِنْ وَلَدِ آدَمَ، [ وَ ] لَوْ أُرْسِلُوا لَأَفْسَدُوا عَلَى النَّاسِ مَعَايِشَهُمْ، وَلَنْ يَمُوتَ مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا تَرَكَ مِنْ ذُرِّيَّتِهِ أَلْفًا فَصَاعِدًا، وَإِنَّ مِنْ وَرَائِهِمْ ثَلَاثَ أُمَمٍ: تَاوِيلُ، وَتَارِيسُ، وَمَنْسَكُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یاجوج ماجوج سیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہوں گے، اگر انہیں چھوڑ دیا جائے تو وہ لوگوں کی زندگی خراب کر دیں، ان میں سے کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک وہ اپنی اولاد میں سے ایک ہزار سے زیادہ ذریت کو نہیں چھوڑے گا، اور ان کے بعد تین امتیں ہوں گی، تاویل، تاریس اور منسک۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12571]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12572
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ فَقَالَ:" يَأْجُوجُ أُمَّةٌ، وَمَأْجُوجُ أُمَّةٌ، كُلُّ أُمَّةٍ أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفِ أُمَّةٍ، لَا يَمُوتُ الرَّجُلُ حَتَّى يَنْظُرَ إِلَى أَلْفِ ذَكَرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ صُلْبِهِ، كُلٌّ قَدْ حَمَلَ السِّلَاحَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صِفْهُمْ لَنَا. قَالَ:" هُمْ ثَلَاثَةُ أَصْنَافٍ: فَصِنْفٌ مِنْهُمْ أَمْثَالَ الْأَرْزِ". قُلْتُ: وَمَا الْأَرْزُ؟ قَالَ:" شَجَرٌ بِالشَّامِ، طُولُ الشَّجَرَةِ عِشْرُونَ وَمِائَةَ ذِرَاعٍ فِي السَّمَاءِ".
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَؤُلَاءِ الَّذِينَ لَا يَقُومُ لَهُمْ خَيْلٌ وَلَا حَدِيدٌ، وَصِنْفٌ مِنْهُمْ يَفْتَرِشُ بِأُذُنِهِ وَيَلْتَحِفُ بِالْأُخْرَى، لَا يَمُرُّونَ بِفِيلٍ وَلَا وَحْشٍ وَلَا جَمَلٍ وَلَا خِنْزِيرٍ إِلَّا أَكَلُوهُ، وَمَنْ مَاتَ مِنْهُمْ أَكَلُوهُ، مُقَدِّمَتُهُمْ بِالشَّامِ، وَسَاقَتُهُمْ بِخُرَاسَانَ، يَشْرَبُونَ أَنْهَارَ الْمَشْرِقِ، وَبُحَيْرَةَ طَبَرِيَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یاجوج ماجوج کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”یاجوج ایک امت ہے اور ماجوج ایک امت ہے، ان میں سے ہر ایک امت چار لاکھ امتوں پر مشتمل ہے، اور ان میں سے کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک وہ اپنی اولاد (اور اولاد کی اولاد) میں سے اپنے آگے ایک ہزار مذکر افراد کو نہیں دیکھ لے گا، جن میں سے ہر ایک نے ہتھیار اٹھایا ہوا ہو گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تین قسم کے ہوں گے، ایک قسم وہ ہو گی جو صنوبر کے درخت کی مانند ہوں گے، میں نے دریافت کیا: ارز سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: شام میں موجود ایک درخت ہے۔ اس درخت کی لمبائی ایک سو بیس ذراع (کہنی سے درمیانی سب سے بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار) ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے سامنے کوئی گھوڑا یا ہتھیار قائم نہیں رہ سکتا، ان میں سے ایک گروہ وہ ہو گا جو ایک کان کو بطور فرش بچھائے گا، اور دوسرے کو لحاف کے طور پر لپیٹ لے گا۔ وہ لوگ جس بھی ہاتھی یا اونٹ یا خنزیر کے پاس سے گزریں گے اسے کھا جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے جو شخص مرے گا، وہ اس کو بھی کھا جائیں گے، ان کا پہلا حصہ شام میں ہو گا، اور ہانک کر لے جانے والا خراسان میں ہو گا، وہ مشرق کی نہروں کو پی جائیں گے اور بحیرہ طبریہ کو پی جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12572]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں