الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ
اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12657
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو نے میری ظاہری تخلیق کو عمدہ کیا ہے، تو میرے اخلاق کو بھی عمدہ رکھنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12657]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12657]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (68/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3813، 24695»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12658
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُسْنُ الْخُلُقِ خَلْقُ اللَّهِ الْأَعْظَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اچھے اخلاق اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سب سے زیادہ عظمت والی تخلیق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12658]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12658]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8340»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12659
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرِيلَ، عَنِ اللَّهِ تَعَالَى قَالَ:" إِنَّ هَذَا دِينٌ ارْتَضَيْتُهُ لِنَفْسِي، وَلَنْ يَصْلُحَ لَهُ إِلَّا السَّخَاءُ وَحُسْنُ الْخُلُقِ، فَأَكْرِمُوهُ بِهِمَا مَا صَحِبْتُمُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَكَذَلِكَ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَكَذَلِكَ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”یہ دین، میں اس کے اپنے لئے ہونے سے راضی ہوں اور اس کے لئے صرف سخاوت اور اچھے اخلاق مناسب ہیں، تو تم ان دونوں کے ذریعے اس دین کی عزت افزائی کرو اور اس کے ساتھ رہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوبکر بن منکدر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ مقدام بن داؤد نامی راوی کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12659]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12660
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ اسْتَخْلَصَ هَذَا الدِّينَ لِنَفْسِهِ، وَلَا يَصْلُحُ لِدِينِكُمْ إِلَّا السَّخَاءُ وَحُسْنُ الْخُلُقِ، أَلَا فَزَيِّنُوهُ بِهِمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس دین کو اپنی ذات کے لئے خالص کر لیا ہے اور تمہارے دین کے لئے صرف سخاوت اور اچھے اخلاق ہی مناسب ہیں، تو تم ان دونوں کے ذریعے دین کو آراستہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12660]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12660]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1590/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8282»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12661
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذِهِ الْأَخْلَاقَ مِنَ اللَّهِ، فَمَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا مَنَحَهُ خُلُقًا حَسَنًا، وَمَنْ أَرَادَ بِهِ سُوءًا مَنَحَهُ سَيِّئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اخلاق اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں جس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے اچھے اخلاق عطا کر دیتا ہے، اور جس شخص کے بارے میں برائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے برے اخلاق عطا کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12661]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12661]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10896)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8616»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12662
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوْحَى اللَّهُ إِلَى إِبْرَاهِيمَ: يَا خَلِيلِي، حَسِّنْ خُلُقَكَ وَلَوْ مَعَ الْكُفَّارِ، تَدْخُلْ مَدْخَلَ الْأَبْرَارِ، وَإِنَّ كَلِمَتِي سَبَقَتْ لِمَنْ حَسُنَ خُلُقُهُ أَنْ أُظِلَّهُ تَحْتَ عَرْشِي، وَأَنْ أَسْقِيَهُ مِنْ حَظِيرَةِ قُدْسِي، وَأَنْ أُدْنِيَهُ مِنْ جِوَارِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف یہ وحی کی: اے میرے خلیل! تم اپنے اخلاق کو اچھے رکھو، خواہ کافروں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، تم نیک لوگوں کی جگہ پر داخل ہو جاؤ گے، اور میرا فرمان ان لوگوں کے لئے سبقت لے جا چکا ہے، جن کے اخلاق اچھے ہوں کہ میں انہیں اپنے عرش کے سائے میں رکھوں گا، اور میں انہیں اپنے حظيرة القدس سے پلاؤں گا، اور انہیں اپنے پڑوس میں رکھوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن عبدالرحمن ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12662]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن عبدالرحمن ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12662]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6502»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12663
وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا حَسَّنَ اللَّهُ خَلْقَ رَجُلٍ وَخُلُقَهُ فَيُطْعِمُهُ النَّارَ أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی شخص کے اخلاق اور ظاہری خلقت کو اللہ تعالیٰ نے اچھا رکھا ہو، اللہ تعالیٰ اسے کبھی جہنم میں نہیں ڈالے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12663]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12663]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12664
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا يَهْدِي أَحْسَنَ الْأَخْلَاقِ وَيَصْرِفُ سَيِّئَهَا هُوَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی کرنے والا اور برے اخلاق کو پھیرنے والا وہی (یعنی اللہ تعالیٰ) ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12664]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12664]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10896»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 12665
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي فِي الْآخِرَةِ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ، وَأَبْعَدَكُمْ عَنِّي فِي الْآخِرَةِ أَسَاوِئُكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ اور روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخرت میں میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے، اور آخرت میں میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور تم میں سے مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے، جن کے اخلاق برے ہوں گے، وہ لوگ جو بکثرت کلام کرنے والے اور بنا سنوار کے منہ چبا چبا کے باتیں کرنے والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12665]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12665]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (193/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17278»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12666
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ وَ ] أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟". فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا أَوْ مَرَّتَيْنِ. قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٌ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا میں تمہیں ان لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں گے، اور تم میں سے بیٹھنے کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب ہوں گے؟ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین یا شاید دو مرتبہ دہرائی، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12666]
یہ روایت امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6735 و 7035)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3549، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6995»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔