🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

21. بَابُ الْبُدَاءَةِ بِالسَّلَامِ
سلام میں پہل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12745
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ:
قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَلْتَقِي، فَأَيُّنَا يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ؟ قَالَ:" أَطْوَعُكُمْ للهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم (ایک دوسرے کے ساتھ) ملاقات کرتے ہیں تو کون سلام میں پہل کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تم میں سے اللہ تعالیٰ کا زیادہ فرمانبردار ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12745]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12746
وَعَنِ الْأَغَرِّ - أَغَرِّ مُزَيْنَةَ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ لِي بِجُزْءٍ مِنْ تَمْرٍ عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَمَطَلَنِي بِهِ، فَكَلَّمْتُ فِيهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اغْدُ مَعَهُ يَا أَبَا بَكْرٍ فَخُذْ لَهُ ثَمَرَهُ". فَوَعَدَنِي أَبُو بَكْرٍ الْمَسْجِدَ إِذَا صَلَّيْنَا الصُّبْحَ، فَوَجَدْتُهُ حَيْثُ وَعَدَنِي، فَانْطَلَقْنَا، فَكُلَّمَا رَأَى أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ مِنْ بَعِيدٍ سَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَمَا تَرَى مَا يُصِيبُ الْقَوْمُ عَلَيْكَ مِنَ الْفَضْلِ، لَا يَسْبِقُكَ إِلَى السَّلَامِ أَحَدٌ. فَكُنَّا إِذَا طَلَعَ الرَّجُلُ بَادَرْنَاهُ بِالسَّلَامِ، قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيْنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحَدِ إِسْنَادِيِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اغر رضی اللہ عنہ، جو اغر مزینہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے انصار کے پاس موجود ایک شخص سے کچھ کھجوریں لینے کا حکم دیا، اس شخص نے مجھے دینے میں ٹال مٹول کی، میں نے اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! تم کل اس کے ساتھ جانا اور اس کو کھجوریں دلوا دینا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ مسجد میں ملنے کا وعدہ کیا کہ جب ہم صبح کی نماز پڑھ لیں گے تو چلیں گے، میں نے انہیں وعدے کے مطابق پایا، پھر ہم روانہ ہوئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جو بھی شخص دور سے دیکھتا تھا، وہ انہیں سلام کرتا تھا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ بات دیکھی ہے کہ لوگ تم پر فضیلت حاصل کیے جا رہے ہیں، ہر شخص سلام میں تم سے سبقت لے جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: تو پھر جو بھی شخص ہمارے سامنے آتا تھا، اس کے سلام کرنے سے پہلے ہی ہم اسے سلام کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12746]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (880 و 879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 880، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12747
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّهُ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَى كُلِّ مَنْ لَقِيَهُ، قَالَ: فَمَا عَلِمْتُ أَحَدًا سَبَقَهُ بِالسَّلَامِ إِلَّا يَهُودِيًّا مَرَّةً، اخْتَبَأَ لَهُ خَلْفَ أُسْطُوَانَةٍ، فَخَرَجَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ: وَيْحَكَ يَا يَهُودِيُّ! مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ لَهُ: رَأَيْتُكَ رَجُلًا تُكْثِرُ السَّلَامَ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ فَضْلٌ، فَأَرَدْتُ أَنْ آخُذَ بِهِ. فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ: وَيْحَكَ! إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ السَّلَامَ تَحِيَّةً لِأُمَّتِنَا، وَأَمَانًا لِأَهْلِ ذِمَّتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَقَالَ غَيْرُهُ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ ہر ملنے والے کو سلام کیا کرتے تھے، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں علم کسی نے سلام میں ان سے سبقت کی ہو، البتہ ایک یہودی کا معاملہ مختلف ہوا، وہ ان کے سامنے آنے سے چھپ گیا، وہ ایک ستون کے پیچھے چھپ گیا تھا، جب وہ وہاں سے گزرے تو اس نے انہیں پہلے سلام کر دیا، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو اے یہودی! تم نے ایسا کیوں کیا ہے۔ اس نے ان سے کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بکثرت سلام کرتے ہیں، اور مجھے یہ پتہ ہے کہ اس کام میں فضیلت پائی جاتی ہے، تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اس فضیلت کو حاصل کر لوں، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سلام کو ہماری امت کے لئے تحیت اور ہمارے ذمیوں کے لئے امان بنایا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے یہ بات بیان کی ہے یہ مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7518)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3234»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں