الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِيمَنْ يُسَنُّ الْبُدَاءَةُ بِالسَّلَامِ مِنَ الرَّاكِبِ وَغَيْرِهِ
سوار، یا اس کے علاوہ میں سے، کس کے لئے سلام میں پہل کرنے کو مسنون قرار دیا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 12761
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْمَاشِيَانِ أَيُّهُمَا بَدَأَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
" يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْمَاشِيَانِ أَيُّهُمَا بَدَأَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کرے گا، اور پیدل چلنے والا بیٹھنے والے کو سلام کرے گا، اور دو پیدل چلنے والوں میں سے جو سلام میں پہل کرے گا، وہ زیادہ فضیلت والا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12761]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12761]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2006)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12762
وَعَنْ أَبِي سَلَامٍ قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: أَنْ عَلِّمِ النَّاسَ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَجَمَعَهُمْ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ،، فَإِذَا عَلِمْتُمُوهُ فَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ".
ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُمْ يَحْلِفُونَ وَيَأْثَمُونَ".
ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الْفُسَّاقَ هُمْ أَهْلُ النَّارِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ الْفُسَّاقُ؟ قَالَ:" النِّسَاءُ". قَالُوا: أَوَ لَيْسَ أُمَّهَاتُنَا وَبَنَاتُنَا وَأَخَوَاتُنَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطَيْنَ لَمْ يَشْكُرْنَ، وَإِنِ ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ".
ثُمَّ قَالَ:" يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الرَّاجِلِ، وَالرَّاجِلُ عَلَى الْجَالِسِ، وَالْأَقَلُّ عَلَى الْأَكْثَرِ، فَمَنْ أَجَابَ السَّلَامَ كَانَ لَهُ، وَمَنْ لَمْ يُجِبْ فَلَا شَيْءَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابوسلام بیان کرتے ہیں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی جو باتیں سنی ہیں، ان کے حوالے سے لوگوں کو تعلیم دیں، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو جمع کیا اور پھر یہ بات بیان کی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ قرآن کا علم حاصل کرو اور جب تم اس کا علم حاصل کر لو، تو اس کے بارے میں غلو نہ کرو، اس کو چھوڑو نہیں، اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے مال میں اضافہ نہ کرو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تاجر لوگ ہی گنہگار ہوتے ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ نے خرید و فروخت کو حلال قرار نہیں دیا ہے، اور سود کو حرام قرار نہیں دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا: جی ہاں! لیکن وہ لوگ حلف (یعنی جھوٹی قسمیں) اٹھاتے ہیں، اور گنہگار ہوتے ہیں۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: فاسق لوگ ہی جہنمی ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فاسق لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتیں۔ لوگوں نے عرض کی: کیا وہ ہماری مائیں، ہماری بیٹیاں اور بہنیں نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! لیکن ان کا یہ عالم ہے کہ جب انہیں کچھ دیا جائے، تو وہ شکرگزار نہیں ہوتی ہیں، اور جب وہ آزمائش کا شکار ہو جائیں تو صبر نہیں کرتی ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سوار شخص پیدل شخص کو سلام کرے، پیدل بیٹھے ہوئے شخص کو کرے، تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو کریں، جو شخص سلام کا جواب دیدے گا، تو اسے اس کا اجر ملے گا، اور جو جواب نہیں دے گا، تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12762]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (314/19) اخرجه احمد فى المسند (444/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15239، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2755/6، 5276»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح