الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِيَامِ
(کسی کے لئے) کھڑا ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12782
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَتَمَثَّلَ لَهُ الرِّجَالُ بَيْنَ يَدَيْهِ قِيَامًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ لوگ اس کے سامنے کھڑے رہیں، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12782]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12783
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِأَنَّهُمْ عَظَّمُوا مُلُوكَهُمْ، بِأَنْ قَامُوا وَقَعَدُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ اس لئے ہلاکت کا شکار ہو گئے کہ وہ اپنے بادشاہوں کی (غیر شرعی طور پر) تعظیم کرتے تھے کہ وہ لوگ کھڑے رہتے تھے اور بادشاہ بیٹھے رہتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن قتبیہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12783]

ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12784
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَحِمَهُ اللَّهُ: قُومُوا نَسْتَغِيثْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذَا الْمُنَافِقِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يُقَامُ لِي إِنَّمَا يُقَامُ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَابْنُ لَهِيعَةَ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ اٹھو! تاکہ اس منافق کے مقابلے میں اللہ کے رسول سے مدد طلب کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے لئے قیام نہ کیا جائے، قیام اللہ تعالیٰ کے لئے کیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12784]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 317/5، أخرجه مسند أحمد برقم: 22198»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12785
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَقُومُ الرَّجُلُ مِنْ مَحَلِّهِ لِأَخِيهِ، إِلَّا بَنِي هَاشِمٍ لَا يَقُومُونَ لِأَحَدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص اپنے بھائی کے لئے اپنی جگہ سے کھڑا ہو جاتا ہے البتہ بنو ہاشم کا معاملہ مختلف ہے وہ کسی کے لئے کھڑے نہیں ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12785]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7946)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7946، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6942»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12786
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَرَجَ قُمْنَا لَهُ حَتَّى يَدْخُلَ بَيْتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهَكَذَا وَجَدْتُهُ فِيمَا جَمَعْتُهُ، وَلَعَلَّهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُوَ الظَّاهِرُ، فَإِنَّ هِلَالًا تَابِعِيٌّ ثِقَةٌ، أَوْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَهُوَ بَعِيدٌ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

محمد بن ہلال اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نکلتے تھے، تو ہم آپ کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے، یہاں تک کہ آپ اپنے گھر میں داخل ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، میں نے جن روایات کو جمع کیا ہے، ان میں یہ اسی طرح میں نے پائی ہے، لیکن شاید یہ محمد بن ہلال کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور یہی بات ظاہر ہے کیونکہ ہلال نامی راوی تابعی ہیں، اور ثقہ ہیں یا پھر
یہ روایت محمد بن ہلال بن ابوہلال کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے منقول ہے، لیکن یہ بعید از امکان ہے، امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12786]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3012)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12787
وَعَنْ وَاثِلَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَسْقَعِ - قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ وَحْدَهُ، فَتَزَحْزَحَ لَهُ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَكَانَ وَاسِعٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ لِلْمُسْلِمِ حَقًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُمَيْرٍ عِيسَى بْنَ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسَ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں اکیلے موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے اپنی جگہ سے ہلے تو اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کافی جگہ موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان کا حق ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوعمیر عیسیٰ بن محمد نحاس کا معاملہ مختلف ہے، میں نے اس کے ابواسود سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12787]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9522)، أخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 715»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع