🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. بَابُ قُبْلَةِ الْيَدِ
دست بوسی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12797
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ:
أَنَّهُ لَمَّا نَزَلَ عُذْرُهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ فَقَبَّلَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ان کی معافی کا حکم نازل ہوا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر آپ کی دست بوسی کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (95/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12798
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ الذِّمَارِيِّ قَالَ:
لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْتُ: بَايَعْتَ بِيَدِكَ هَذِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: أَعْطِنِي يَدَكَ أُقَبِّلْهَا. فَأَعْطَانِيهَا، فَقَبَّلْتُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ الْفَزَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
یحیی بن حارث ذماری بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے کہا: آپ نے اپنے اس ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو میں نے کہا: آپ اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں تاکہ میں اسے بوسہ دوں۔ انہوں نے اپنا ہاتھ مجھے دیا تو میں نے اس کو بوسہ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک فزاری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12799
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ:
بَايَعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي هَذِهِ، فَقَبَّلْنَاهَا فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الْبَيْعَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن رزین سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے اس ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے ان کے ہاتھ کو بوسہ دیا، تو انہوں نے اس بات پر اعتراض نہیں کیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس میں سے بیعت کرنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12799]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (661) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10483)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12800
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَبَّلَ يَدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کو بوسہ دیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ اس حدیث کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12800]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5597)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4736»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں