الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَسْمَاءِ
کون سے نام رکھنا مستحب ہے؟
حدیث نمبر: 12845
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَالْحَارِثُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَالْحَارِثُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12845]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12845]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2778)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3565، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12846
وَعَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَبْرَةَ:
أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ذَهَبَ مَعَ جَدِّهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُ ابْنِكَ؟". فَقَالَ: عَزِيزٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُسَمِّهِ عَزِيزًا، وَلَكِنْ سَمِّهِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ خَيْرَ الْأَسْمَاءِ: عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَالْحَارِثُ".

خیثمہ بن عبدالرحمن بن سبرہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے دادا کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عزیز۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے عزیز نام نہ دو، بلکہ تم اس کا نام عبدالرحمن رکھو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: سب سے بہتر نام عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12846]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12847
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ: وُلِدَ لِجَدِّي غُلَامٌ، فَسَمَّاهُ عَزِيزًا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وُلِدَ لِي غُلَامٌ. فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتَهُ؟". قَالَ: قُلْتُ: عَزِيزًا. قَالَ:" لَا بَلْ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ".
خیثمہ کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میرے دادا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، انہوں نے اس کا نام عزیز رکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: میرے ہاں بیٹا ہوا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ انہوں نے عرض کی: عزیز۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ عبدالرحمن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12847]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12848
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ اسْمُ أَبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَزِيزًا، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّ ظَاهِرَ الرِّوَايَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ الْإِرْسَالُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّ ظَاهِرَ الرِّوَايَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ الْإِرْسَالُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: خیثمہ اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں میرے والد کا نام عزیز تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن کے رجال صحیح کے رجال ہیں، لیکن دونوں پہلے والی روایتوں سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ مرسل ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12848]
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن کے رجال صحیح کے رجال ہیں، لیکن دونوں پہلے والی روایتوں سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ مرسل ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12848]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12849
وَعَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي وَأَنَا غُلَامٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُ ابْنِكَ هَذَا؟". قَالَ: اسْمُهُ عَزِيزٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُسَمِّهِ عَزِيزًا، وَلَكِنْ سَمِّهِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خیثمہ بن عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں بچہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارے بیٹے کا کیا نام ہے؟ انہوں نے کہا: اس کا نام عزیز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا نام عزیز نہ رکھو بلکہ اس کا نام عبدالرحمن رکھو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12849]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12849]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12850
وَعَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: عَبَدُ الْعُزَّى. قَالَ:" بَلْ أَنْتَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا اسْمُكَ؟ قُلْتُ: عَزِيزٌ. قَالَ:" اللَّهُ الْعَزِيزُ". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا اسْمُكَ؟ قُلْتُ: عَزِيزٌ. قَالَ:" اللَّهُ الْعَزِيزُ". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خیثمہ بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے ان کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: عبدالعزیٰ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عبدالرحمن ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے، تو میں نے عرض کی: عزیز۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عزیز اللہ تعالیٰ ہے۔ امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12850]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1993)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12851
وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا وَلَدُكَ؟". قَالَ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَعَبْدُ الْعُزَّى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، إِنَّهُ مِنْ أَحَقِّ أَسْمَائِكُمْ، أَوْ مِنْ خَيْرِ أَسْمَائِكُمْ إِنْ سَمَّيْتُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سبرہ بن ابوسبرہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے بچے کتنے ہیں؟ انہوں نے عرض کی: فلاں ہے اور فلاں ہے، اور عبدالعزیٰ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عبدالرحمن ہے، تمہارے ناموں میں نام رکھنے کا سب سے زیادہ حق دار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہارے ناموں میں سب سے بہتر نام یہ ہے (یعنی عبدالرحمن ہے) اگر تم نام رکھو“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12851]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (178/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17155»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12852
وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، أَنَّ أَبَاهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا وَلَدُكَ؟" فَقَالَ: عَبْدُ الْعُزَّى، وَسَبْرَةُ، وَالْحَارِثُ. فَقَالَ:" لَا تُسَمِّي عَبْدَ الْعُزَّى، وَسَمِّ عَبْدَ اللَّهِ ؛ فَإِنَّ خَيْرَ الْأَسْمَاءِ عَبْدُ اللَّهِ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ، وَالْحَارِثُ، وَهَمَّامٌ". وَدَعَا لِوَلَدِهِ، فَلَمْ يَزَالُوا فِي شَرَفٍ إلِىَ الْيَوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سبرہ بن ابوسبرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے کتنے بچے ہیں۔ انہوں نے عرض کی: عبدالعزیٰ ہے سبرہ ہے اور حارث ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عبدالعزیٰ نام نہ رکھو بلکہ عبداللہ نام رکھو کیونکہ سب سے بہتر نام عبداللہ، عبیداللہ، حارث اور ہمام ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اولاد کے لئے دعا کی تو وہ لوگ آج تک معزز ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12852]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6559)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف