الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابٌ فِيمَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ
اس شخص کا بیان، جو اپنی جگہ سے اٹھ کر جاتا ہے، اور پھر وہاں واپس آ جاتا ہے
حدیث نمبر: 12933
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِهِ وَبِمَجْلِسِهِ إِذَا رَجَعَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: ثِقَةُ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنی سواری کے آگے والے حصے کا اور محفل میں جب وہ واپس آئے، تو اپنی جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ثقہ ہے، لیکن مقارب الحدیث ہے، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12933]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (32/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10889»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12934
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:
نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَخْلُفَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي مَجْلِسِهِ، وَقَالَ:" إِذَا رَجَعَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھ جائے، تو دوسرا شخص اس کی جگہ بیٹھ جائے، آپ نے ارشاد فرمایا ہے: جب وہ شخص واپس آئے تو وہ اپنی جگہ کا زیادہ حق دار ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں صرف ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12934]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2017 و 2015) اخرجه احمد فى المسند (4874)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف