🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

102. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَلَهِ
سادہ لوح کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13050
عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" أَكْثَرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ الْبُلْهُ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَامَةُ بْنُ رُوحٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَغَيْرُهُ، وَرِوَايَتُهُ عَنْ عَقِيلٍ وِجَادَةٌ. وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الزُّهْدِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل جنت کی اکثریت سادہ لوح لوگوں کی ہو گی (یعنی جو برائی سے غافل ہوتے ہوں اور جن کی فطرت میں بھلائی ہو)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”کئی عام سے، کمزور نظر آنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم اٹھا لیں تو اللہ تعالیٰ وہ (قسم) پوری کروا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلامہ بن روح ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ أحمد بن صالح اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، عقیل سے ان کی نقل کردہ روایت ”وجادہ“ کے طور پر ہے۔ اس نوعیت کی بقیہ احادیث کتاب الزہد میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13050]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1983)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں