🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

145. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَحْدَةِ
اکیلے ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13206
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ رَجُلًا خَرَجَ، فَتَبِعَهُ رَجُلَانِ، وَرَجُلٌ يَتْلُوهُمَا يَقُولُ: ارْجِعُوا ارْجِعُوا. قَالَ: فَرَجَعَا قَالَ: فَقَالَ لَهُ: إِنَّ هَذَيْنِ شَيْطَانَانِ، وَإِنِّي لَمْ أَزَلْ بِهِمَا حَتَّى رَدَدْتُهُمَا، فَإِذَا أَتَيْتَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ، وَأَعْلِمْهُ أَنَّا فِي جَمْعِ صَدَقَاتِنَا، وَلَوْ كَانَتْ تَصْلُحُ لَهُ أَرْسَلْنَا بِهَا إِلَيْهِ. قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَلْوَةِ عِنْدَ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نکلا، اس کے پیچھے دو آدمی گئے اور ان دونوں کے پیچھے ایک اور شخص تھا جو یہ کہہ رہا تھا، تم لوگ واپس آ جاؤ، تم لوگ واپس آ جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: تو دو افراد واپس آ گئے، تو انہوں نے ان سے کہا: یہ دونوں دو شیطان ہیں، میں مسلسل ان دونوں کے ساتھ رہا یہاں تک کہ میں نے انہیں واپس کروا دیا، جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کہنا اور انہیں یہ بتانا کہ ہم اپنے صدقات جمع کرنے میں مصروف ہیں، اگر یہ آپ کے لئے جائز ہوتے تو ہم انہیں آپ کی طرف بھجوا دیتے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت خلوت سے منع کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13206]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2510)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2506»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13207
وَفِي رِوَايَةٍ:" ارْجِعَا" بَدَلَ:" ارْجِعُوا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ خَيْبَرَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَالْبَزَّارُ كَذَلِكَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم دونوں واپس آ جاؤ“ وہ ان الفاظ کی جگہ ہیں: ”تم لوگ واپس آ جاؤ۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ایک شخص خیبر سے نکلا۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور امام بزار کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13207]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2022) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2588 و 2589)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13208
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوَحْدَةِ، أَنْ يَبِيتَ الرَّجُلُ وَحْدَهُ أَوْ يُسَافِرَ وَحْدَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے ہونے سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اکیلا رات بسر کرے، یا اکیلا سفر کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13208]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5650)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5618»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13209
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ، مَا سَارَ رَاكِبٌ بِلَيْلٍ أَبَدًا، وَلَا نَامَ رَجُلٌ فِي بَيْتٍ وَحْدَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ اکیلے ہونے میں کتنا نقصان ہے، تو کوئی سوار رات کے وقت کبھی اکیلا سفر نہ کرے اور کوئی شخص گھر میں کبھی اکیلا نہ سوئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم اسدی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13209]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں