الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
170. بَابُ النَّهْيِ أَنْ يَقُولَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا
اس بات کی ممانعت کہ آدمی یہ کہے: ہم پر فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی ہے
حدیث نمبر: 13271
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ، وَلَكِنْ أَخَافُ أَنْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ". قَالَ:" يَنْزِلُ الْغَيْثُ فَيَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ سے نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس جزیرہ (عرب) کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ستارے ان لوگوں کو گمراہی کا شکار کر دیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ستارے کیسے انہیں گمراہی کا شکار کر دیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بارش نازل ہو گی تو لوگ یہ کہیں گے فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13271]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13271]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6709)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2680/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13272
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَمُطِرْنَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ مَطَرًا شَدِيدًا، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَدْرُونَ بِمَا قَالَ رَبُّكُمْ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَهَا ثَلَاثًا وَعَادُوا، قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ: إِنَّ الَّذِي قَالَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَقَدْ كَفَرَ بِي وَآمَنَ بِذَلِكَ النَّجْمِ، وَإِنَّ مَنْ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ سَقَانَا فَقَدْ آمَنَ بِي وَكَفَرَ بِذَلِكَ النَّجْمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اس رات شدید بارش ہوئی، جب صبح ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو تمہارے پروردگار نے جو ارشاد فرمایا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور لوگوں نے یہی جواب دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا پروردگار یہ فرماتا ہے: جو شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔ وہ میرا انکار کرتا ہے اور اس ستارے پر ایمان رکھتا ہے، اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سیراب کیا ہے، وہ مجھ پر ایمان رکھتا ہے اور وہ اس ستارے کا انکار کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13272]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13272]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف