الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ الْبِرِّ بَعْدَ الْمَوْتِ
(ماں باپ کے) مرنے کے بعد، اُن سے اچھا سلوک کرنا
حدیث نمبر: 13425
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَرَّ قَسَمَهُمَا وَقَضَى دَيْنَهُمَا وَلَمْ يَسْتَسِبَّ لَهُمَا، كُتِبَ بَارًّا وَإِنْ كَانَ عَاقًّا فِي حَيَاتِهِ، وَمَنْ لَمْ يَبَرَّ قَسَمَهُمَا وَيَقْضِي دَيْنَهُمَا وَاسْتَسَبَّ لَهُمَا، كُتِبَ عَاقًّا وَإِنْ كَانَ بَارًّا فِي حَيَاتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان دونوں (یعنی ماں باپ) کی قسم کو پورا کرواتا ہے، اُن دونوں کے قرض کو ادا کرتا ہے اور ان دونوں کو برا کہے جانے کا سبب نہیں بنتا ہے، اسے نیکوکار نوٹ کیا جاتا ہے، اگرچہ وہ (شخص) اُن (ماں باپ) کی زندگی میں نافرمان ہی رہا ہو اور جو شخص اُن کی قسم پوری نہیں کرواتا، ان کا قرض ادا نہیں کرتا، ان دونوں کو برا کہے جانے کا سبب بنتا ہے، اُسے (ماں باپ کا) نافرمان نوٹ کیا جاتا ہے، اگرچہ وہ ان کی زندگی میں ان کا فرمانبردار رہا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13425]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13425]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5815»
الحكم على الحديث:
منقطع۔ شعبی کا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں