🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْلَادِ
اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13487
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا نَظَرَ الْوَالِدُ إِلَى وَلَدِهِ فَسَرَّهُ، كَانَ لِلْوَالِدِ عِتْقُ نَسَمَةٍ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ نَظَرَ ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ نَظْرَةً؟ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب والد اپنی اولاد کی طرف دیکھتا ہے اور خوش ہوتا ہے، تو والد کو ایک جان (یعنی غلام یا کنیز) آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، عرض کی گی: یا رسول اللہ! اگر وہ تین سو ساٹھ مرتبہ دیکھے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ بات کہی ہے: کہ یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کی سند حسن ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اعین ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13487]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13488
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رِيحُ الْوَلَدِ مِنْ رِيحِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد کی خوشبو، جنت کی خوشبو کا حصہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عثمان بن سعید کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13488]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (823)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5856، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 791»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13489
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ فَقَبَّلَهُ وَأَجْلَسَهُ عَلَى فَخِذِهِ، وَجَاءَتْهُ بَنِيَّةٌ لَهُ فَأَجْلَسَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا سَوَّيْتَ بَيْنَهُمَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ فَقَالَ: حَدَّثَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اس کا بیٹا اس کے پاس آیا، اس شخص نے اس کو بوسہ دیا اور اسے اپنے زانوں پر بٹھا لیا، پھر اس کی بیٹی اس کے پاس آئی، تو اُس شخص نے اسے اپنے آگے بٹھا لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ان دونوں کے درمیان برابری کیوں نہیں رکھی؟“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے بعض اصحاب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، انہوں نے اس راوی کا نام بیان نہیں کیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13489]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1893)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5847، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6361»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں