الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِيمَنْ لَهُ جَارٌ فَقِيرٌ لَا يَصِلُهُ
اس شخص کا بیان، جس کا غریب پڑوسی ہو اور وہ شخص اس کے ساتھ صلہ رحمی نہ کرے
حدیث نمبر: 13558
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْسُنِي. فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْسُنِي. فَقَالَ:" أَمَا لَكَ جَارٌ لَهُ فَضْلُ ثَوْبَيْنِ؟". قَالَ: بَلَى، غَيْرُ وَاحِدٍ. قَالَ:" فَلَا يَجْمَعُ اللَّهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے پہننے کے لئے کچھ دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، اس نے پھر عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے پہننے کے لئے کچھ دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارا کوئی ایسا پڑوسی نہیں ہے؟ جس کے پاس اضافی دو کپڑے ہوں، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں ہے! ایک سے زیادہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اور اُس کو جنت میں جمع نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13558]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13558]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً