🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضِّيَافَةِ
مہمان نوازی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13619
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ، وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے، جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے بھلائی کی بات کہنی چاہیے، ورنہ خاموش رہنا چاہیے، اور مہمان نوازی، تین دن تک ہو گی، جو اس سے زیادہ ہو وہ صدقہ ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13619]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1925)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13620
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِي جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ پہنچائے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ بھلائی کی بات کرے، یا پھر خاموش رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے بعض رجال میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے ان کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13620]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1926) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10843)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13621
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ بھلائی کی بات کرے، یا پھر خاموش رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13621]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1927)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13622
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ جَارَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ. وَيَأْتِي فِي كِتَابِ الزُّهْدِ فِي بَابِ الصَّمْتِ حَدِيثُ عَائِشَةَ وَغَيْرِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے بھلائی کی بات کرنی چاہیے، یا پھر خاموش رہنا چاہیے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے پڑوسی کی عزت افزائی کرنی چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ کتاب الزہد میں، خاموش رہنے سے متعلق باب میں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کی نقل کردہ احادیث آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13622]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13623
وَعَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيْهِ قَوْمٌ يَعُودُونَهُ فِي مَرَضٍ لَهُ فَقَالَ: يَا جَارِيَةُ، هَلُمِّي لِأَصْحَابِنَا وَلَوْ كِسَرًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَكَارِمُ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
حمید طویل، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: اُن کی بیماری کے دوران کچھ لوگ ان کی عیادت کرنے کے لیے ان کے پاس آئے، تو انہوں نے فرمایا: اے لڑکی! ہمارے ساتھیوں کے لئے کچھ لے آؤ، خواہ روٹی کا ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اچھے اخلاق جنت کے اعمال میں سے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13623]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (6646)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6497»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13624
وَعَنْ شِهَابِ بْنِ عَبَّادٍ، أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَدَّ فَرَحُهُمْ بِنَا، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ أَوْسَعُوا لَنَا فَقَعَدْنَا، فَرَحَّبَ بِنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لَنَا، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْنَا فَقَالَ:" مَنْ سَيِّدُكُمْ وَزَعِيمُكُمْ؟". فَأَشَرْنَا جَمِيعًا إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ عَائِذٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَهَذَا الْأَشَجُّ؟". فَكَانَ أَوَّلَ يَوْمٍ وُضِعَ عَلَيْهِ هَذَا الِاسْمُ بِضَرْبَةٍ بِوَجْهِهِ بِحَافِرِ حِمَارٍ، قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَتَخَلَّفَ بَعْدَ الْقَوْمِ، فَعَقَلَ رَوَاحِلَهُمْ وَضَمَّ مَتَاعَهُمْ، ثُمَّ أَخْرَجَ عَيْبَتَهُ فَأَلْقَى عَنْهُ ثِيَابَ السَّفَرِ، وَلَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ بَسَطَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِجْلَهُ وَاتَّكَأَ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهُ الْأَشَجُّ أَوْسَعَ الْقَوْمُ لَهُ وَقَالُوا: هَهُنَا يَا أَشَجُّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتَوَى قَاعِدًا وَقَبَضَ رِجْلَهُ:" هَهُنَا يَا أَشُجُّ". فَقَعَدَ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَحَّبَ بِهِ وَأَلْطَفَهُ وَسَأَلَهُمْ عَنْ بِلَادِهِمْ وَسَمَّى لَهُمْ قَرْيَةً، قَرْيَةَ الصَّفَا وَالْمُشَقَّرِ وَغَيْرَ ذَلِكَ مِنْ قُرَى هَجَرَ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَأَنْتَ أَعْلَمُ بِأَسْمَاءَ قُرَانَا مِنَّا. فَقَالَ:" إِنِّي وَطِئْتُ بِلَادَكُمْ وَفُسِّحَ لِي فِيهَا". قَالَ: ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَكْرِمُوا إِخْوَانَكُمْ فَإِنَّهُمْ أَشْبَاهُكُمْ فِي الْإِسْلَامِ، أَشْبَهُ شَيْءٍ بِكُمْ أَشْعَارًا وَأَبْشَارًا، أَسْلَمُوا طَائِعِينَ غَيْرَ مُكْرَهِينَ وَلَا مَوْتُورِينَ، إِذَا أَبَى قَوْمٌ أَنْ يُسْلِمُوا حَتَّى قُتِلُوا". قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحُوا قَالَ:" وَكَيْفَ رَأَيْتُمْ كَرَامَةَ إِخْوَانِكُمْ لَكُمْ وَضِيَافَتَهُمْ إِيَّاكُمْ؟". قَالُوا: خَيْرَ إِخْوَانٍ أَلَانُوا فِرَاشَنَا، وَأَطَابُوا مَطْعَمَنَا، وَبَاتُوا وَأَصْبَحُوا يُعَلِّمُونَا كِتَابَ رَبِّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَعْجَبَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَرِحَ بِهَا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَجُلًا رَجُلًا يَعْرِضُنَا عَلَى مَنْ يُعَلِّمُنَا وَعَلَّمَنَا، فَمِنَّا مَنْ عُلِّمَ التَّحِيَّاتِ وَأُمَّ الْكِتَابِ وَالسُّورَةَ وَالسُّورَتَيْنِ وَالسُّنَنَ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مَنْ أَزْوَادِكُمْ؟". فَفَرِحَ الْقَوْمُ بِذَلِكَ وَابْتَدَرُوا رَوَاحِلَهُمْ، فَأَقْبَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ مَعَهُ صُبْرَةٌ مِنْ تَمْرٍ فَوَضَعَهَا عَلَى نِطْعٍ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَأَوْمَأَ بِجَرِيدَةٍ فِي يَدِهِ كَانَ يَتَخَصَّرُ بِهَا فَوْقَ الذِّرَاعِ وَدُونَ الذِّرَاعَيْنِ فَقَالَ:" تُسَمُّونَ هَذَا التَّعْضُوضَ؟". قُلْنَا: نَعَمْ. ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَى صُبْرَةٍ أُخْرَى فَقَالَ:" تُسَمُّونَ هَذَا الصَّرَفَانَ؟". قُلْنَا: نَعَمْ. ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَى صُبْرَةٍ أُخْرَى فَقَالَ:" تُسَمُّونَ هَذَا الْبَرْنِيَّ؟". قُلْنَا: نَعَمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّهُ مِنْ خَيْرِ تَمْرِكُمْ وَأَنْفَعِهِ لَكُمْ". قَالَ: فَرَجَعْنَا مِنْ وِفَادَتِنَا تِلْكَ، فَأَكْثَرْنَا الْغَرْزَ مِنْهُ، وَعَظُمَتْ رَغْبَتُنَا فِيهِ، حَتَّى صَارَ أَعْظَمُ نَخْلِنَا وَتَمْرِنَا الْبَرْنِيُّ. قَالَ: فَقَالَ الْأَشَجُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ ثَقِيلَةٌ وَخِمَةٌ، وَإِنَّا إِذَا لَمْ نَشْرَبْ هَذِهِ الْأَشْرِبَةَ هُيِّجَتْ أَلْوَانُنَا وَعَظُمَتْ بُطُونُنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَشْرَبُوا فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ، وَلْيَشْرَبْ أَحَدُكُمْ عَلَى سِقَاءٍ يُلَاثُ عَلَى فِيهِ". فَقَالَ لَهُ الْأَشَجُّ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَخِّصْ لَنَا فِي مِثْلِ هَذِهِ، وَأَوْمَأَ بِكَفَّيْهِ. فَقَالَ:" يَا أَشَجُّ، إِنِّي إِنْ رَخَّصْتُ لَكَ فِي مِثْلِ هَذِهِ - وَقَالَ بِكَفَّيْهِ هَكَذَا - شَرِبْتَهُ فِي مِثْلِ هَذِهِ". وَفَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَبَسَطَهُمَا - يَعْنِي أَعْظَمَ مِنْهَا" حَتَّى إِذَا ثَمِلَ أَحَدُكُمْ مِنْ شَرَابِهِ قَامَ إِلَى ابْنِ عَمِّهِ فَهَزَرَ (ضَرَبَ) سَاقَهُ بِالسَّيْفِ". وَكَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَضَلٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَارِثُ، قَدْ هُزِرَتْ سَاقُهُ فِي شَرَابٍ لَهُمْ، فِي بَيْتٍ مِنَ الشِّعْرِ تَمَثَّلَ بِهِ فِي امْرَأَةٍ مِنْهُمْ، فَقَامَ بَعْضُ أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ فَهَزَرَ سَاقَهُ بِالسَّيْفِ، فَقَالَ الْحَارِثُ: لَمَّا سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلْتُ أُسْدِلُ ثَوْبِي فَأُغَطِّي الضَّرْبَةَ بِسَاقِي وَقَدْ أَبْدَاهَا اللَّهُ لِنَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شہاب بن عباد بیان کرتے ہیں: انہوں نے عبدالقیس قبیلے کے وفد کے بعض افراد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ”ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو لوگ ہماری وجہ سے بہت خوش ہوئے، جب ہم ان لوگوں کے پاس پہنچے، تو انہوں نے ہمارے لیے گنجائش پیدا کی، ہم بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خوش آمدید کہا:، آپ نے ہمارے لئے دعا کی، پھر آپ نے ہماری طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا: تمہارا سردار اور تمہارا قائد کون ہے؟ تو ہم سب نے سیدنا منذر بن عائد رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا یہ شخص جس پر زخم کا نشان ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: ان صاحب کا پہلے دن یہ نام رکھا گیا، وہ (نشان) اُس ضرب کی وجہ سے تھا، جو گدھے کا پاؤں لگنے سے ان کے چہرے پر لگی تھی، ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! راوی بیان کرتے ہیں: وہ صاحب باقی لوگوں سے پیچھے رہ گئے تھے، انہوں نے ان لوگوں کی سواریاں باندھیں، اُن کا سامان اکٹھا کیا، پھر اپنا تھیلا نکالا، پھر سفر کے کپڑے اُتار کر عمدہ لباس پہنا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں کو پھیلایا ہوا تھا، اور آپ ٹیک لگا کے بیٹھے ہوئے تھے، جب اشج ان کے قریب آئے، تو لوگوں نے ان کے لیے گنجائش پیدا کی اور یہ کہا: اشج! آپ یہاں آ جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، آپ نے اپنا پاؤں سمیٹ لیا اور فرمایا: اے اشج! یہاں آ جاؤ! تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خوش آمدید کہا:، ان کے ساتھ مہربانی کا سلوک کیا، ان کے علاقوں کے بارے میں ان لوگوں سے دریافت کیا، آپ نے ان کے علاقے کی ایک ایک بستی کا نام لے کر ان سے دریافت کیا، جیسے صفا، مشقر اور ہجر کی دوسری بستیاں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ ہماری بستیوں کے ناموں کے بارے میں، ہم سے زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے علاقوں سے گزرا، اور وہاں میرے لیے گنجائش پیدا کی گئی، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی طرف متوجہ ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے انصار کے گروہ! اپنے بھائیوں کی عزت افزائی کرو، یہ اسلام میں تمہاری مانند ہیں، اور بالوں اور جلد کے حوالے سے، تمہارے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی رضامندی کے ساتھ کسی زبردستی کے بغیر، اور کسی خونریزی کا شکار ہوئے بغیر اسلام قبول کیا ہے، جبکہ دوسرے لوگوں نے اس وقت تک اسلام کو قبول نہیں کیا، جب تک ان کے ساتھ لڑائی نہیں کی گئی، راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے بھائیوں نے تمہاری عزت افزائی کیسی کی؟ اور تمہاری مہمان نوازی کیسی کی؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: یہ بہترین بھائی تھے، انہوں نے ہمیں نرم بچھونے دیے، عمدہ کھانے کھلائے اور رات کے وقت اور صبح کے وقت ہمیں ہمارے پروردگار کی کتاب اور ہمارے نبی کی سنت کی تعلیم دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی اور آپ اس حوالے سے خوش ہوئے، پھر آپ ہم میں سے ایک شخص کی طرف متوجہ ہوتے اور اسے اس شخص کے سپرد کر دیتے، جو ہمیں تعلیم دے، یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو ”التحیات، سورہ فاتحہ، ایک یا دو سورتوں اور چند سنتوں“ کا علم حاصل ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس زاد سفر (میں دینے) کے لیے کچھ ہے؟ تو لوگ اس بات پر خوش ہوئے، اور وہ تیزی سے اپنی سواریوں کی طرف گئے، ان میں سے ہر شخص اپنے ساتھ کچھ لے کے آیا، کوئی کھجوروں کا ڈھیر لے آیا، اور وہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود دسترخوان پر رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کے ذریعے اشارہ کر دیتے تھے، آپ اس کے ساتھ ٹیک لگایا کرتے تھے، اور وہ ایک ذراع سے بڑی تھی اور دو ذراع سے چھوٹی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے ”تعضوض“ کا نام دیتے ہو؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے ڈھیر کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: تم لوگ اسے ”صرفان“ کہتے ہو؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھیر کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: تم لوگ اسے ”برنی“ کہتے ہو؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تمہاری کھجوروں میں سب سے زیادہ بہتر ہے، اور تمہارے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب ہم اس سفر سے واپس آئے، تو ہم نے وہ کھجوریں زیادہ کاشت کرنی شروع کر دی تھیں، اور ان میں ہماری رغبت بڑھ گئی تھی، یہاں تک کہ ہمارے کھجوروں کے زیادہ تر درخت برنی کھجوروں کے ہو گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ ہماری زمین ایسی ہے، جہاں کی آب و ہوا طبیعت کو موافق نہیں ہوتی، ہم جب تک یہ مشروبات نہیں پیتے ہیں، ہماری رنگت میں ہیجان رہتا ہے، اور ہمارے پیٹ بڑھے رہتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ دباء، حنتم اور نقیر میں نہ پیو، تم میں سے کوئی ایک شخص کسی ایسے مشکیزے میں سے پی سکتا ہے، جس کے منہ کو بند کر دیا گیا ہو، سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ اتنی کے بارے میں، ہمیں رخصت عطا کیجیے! اُن صاحب نے دونوں ہاتھوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ گزارش کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اشج! اگر میں نے تمہیں اتنی کی اجازت دیدی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ ملا کر اس طرح اشارہ کر کے یہ بات فرمائی۔ تو تم اتنی پی لو گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ کھلے کر کے اور انہیں پھیلا کر یہ بات ارشاد فرمائی (یعنی تم اُس سے زیادہ پی لو گے) یہاں تک کہ جب اُس کو پینے کی وجہ سے کوئی شخص نشے میں آئے گا، تو وہ اُٹھ کر اپنے چچا زاد کی طرف بڑھے گا اور اس کی پنڈلی پر تلوار مار دے گا، راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین میں بنو عضل سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب موجود تھے، جن کا نام حارث تھا، ان کی ٹانگ اسی طرح شراب نوشی کے دوران کاٹ دی گئی تھی، وہ شاعری کی ایک محفل میں موجود تھے، انہوں نے کوئی شعر سنایا، تو گھر کے افراد میں سے ایک صاحب اُٹھے اور انہوں نے ان کی ٹانگ پر تلوار مار کر اسے کاٹ دیا، تو حارث نامی صاحب نے کہا: جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی تو میں نے اپنا کپڑا لٹکا کر اپنی پنڈلی پر موجود ضرب کو ڈھانپ لیا، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کو ظاہر کر دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13624]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (432/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15131»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13625
وَعَنْ نُمَيْرِ بْنِ خَرَشَةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَدْرَكْنَاهُ بِالْجَحْفَةِ، فَاسْتَبْشَرَ النَّاسُ بِقُدُومِنَا، فَأَسْلَمْنَا، وَأَمَرَهُمْ بِالْقُدُومِ مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَحُضُّ إِخْوَانَهُمْ مِنَ النَّاسِ كُلَّ عَشِيَّةٍ عَلَيْهِمْ يُضَيِّفُونَهُمْ فَيَقُولُ:" إِخْوَانُكُمْ ضِيفَانُكُمْ، كُلُّ امْرِئٍ بِقَدْرِ مَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ". فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيَأْخُذُ الرَّجُلَ وَالرَّجُلَيْنِ، وَكَانَ يَأْخُذُ الثَّلَاثَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْمُسْتَمْلِي، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا نمیر بن خرشہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم لوگ وفد کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جحفہ کے مقام پر، ہم آپ کے پاس پہنچ گئے، لوگ ہماری آمد سے خوش ہوئے، ہم نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو حکم دیا کہ وہ آپ کے ساتھ مدینہ منورہ جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو ترغیب دیتے رہے کہ وہ روزانہ شام کے وقت ان لوگوں کی مہمان نوازی کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”یہ تمہارے بھائی تمہارے مہمان بنے ہیں، ہر شخص اُس کے مطابق خرچ کرے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے گنجائش عطا کی ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو کوئی شخص ایک شخص کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، کوئی دو کو ساتھ لے جاتا تھا، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تین افراد کو ساتھ لے کر گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یزید مستملی ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13625]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7221»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں