الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّكَلُّفِ
تکلف کی ممانعت
حدیث نمبر: 13627
عَنْ شَقِيقٍ، أَوْ نَحْوِهِ - شَكَّ قَيْسٌ - أَنَّ سَلْمَانَ دَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَدَعَا لَهُ بِمَا كَانَ عِنْدَهُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى - أَوْ لَوْلَا أَنَّا نُهِينَا - أَنْ يَتَكَلَّفَ أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ، لَتَكَلَّفْنَا لَكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْكَبِيرِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، وَلَمْ يَشُكَّ.
شقیق یا ان کے علاوہ کوئی اور صاحب بیان کرتے ہیں: یہ شک قیس نامی راوی کو ہے: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک شخص آیا، انہوں نے اس کے لئے وہ چیز منگوائی، جو اُن کے گھر میں موجود تھی اور یہ فرمایا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع نہ کیا ہوتا، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: اگر ہمیں اس بات سے منع نہ کیا گیا ہوتا کہ ہم میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کے لئے تکلف کرے، تو میں نے تمہارے لئے تکلف کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند روایت کے طور پر ابووائل سے نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں شک کا اظہار نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13627]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند روایت کے طور پر ابووائل سے نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں شک کا اظہار نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6083) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (441/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13628
وَعَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي إِلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، فَقَالَ سَلْمَانُ: لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ التَّكَلُّفِ لَتَكَلَّفْتُ لَكُمْ، ثُمَّ جَاءَ بِخُبْزٍ وَمِلْحٍ، فَقَالَ صَاحِبِي: لَوْ كَانَ فِي مِلْحِنَا صَعْتَرٌ، فَبَعَثَ سَلْمَانُ بِمَطْهَرَتِهِ فَرَهَنَهَا، ثُمَّ جَاءَ بِصَعْتَرٍ، فَلَمَّا أَكَلْنَا قَالَ صَاحِبِي: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي قَنَّعَنَا بِمَا رَزَقَنَا. فَقَالَ سَلْمَانُ: لَوْ قَنَعْتَ بِمَا رَزَقَكَ لَمْ تَكُنْ مَطْهَرَتِي مَرْهُونَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرا ایک ساتھی، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکلف سے منع کیا ہے، تو میں نے تمہارے لئے تکلف کرنا تھا، پھر وہ روٹی اور نمک لے کر آئے، تو میرے ساتھی نے یہ کہا: اگر ہمارے نمک میں ”صعتر“ ہوتا تو مناسب تھا، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے اپنی طہارت کا برتن منگوا کر اسے رہن رکھوایا اور پھر اس کے ذریعے ”صعتر“ لے کر آئے، جب ہم نے کھانا کھا لیا، تو میرے ساتھی نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے ہمیں اس کے بارے میں قناعت عطا کی، جو رزق اس نے ہمیں دیا، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اُس نے تمہیں جو رزق دیا تھا، اگر تم نے اس پر قناعت کی ہوتی، تو میرا طہارت کا برتن رہن نہیں رکھا جانا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13628]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6085)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5178»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13629
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَتَكَلَّفَ لِلضَّيْفِ مَا لَيْسَ عِنْدَنَا.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم مہمان کے لئے اُس چیز کے حوالے سے تکلف کریں، جو ہمارے پاس نہ ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6187)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح