🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابٌ فِي ذِكْرِ نُوحٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت نوح علیہ السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13758
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ رَحِمَ اللَّهُ مِنْ قَوْمِ نُوحٍ أَحَدًا لَرَحِمَ أُمَّ الصَّبِيِّ". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَانَ نُوحٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَثَ فِي قَوْمِهِ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا يَدْعُوهُمْ، حَتَّى كَانَ آخِرَ زَمَانِهِ، وَغَرَسَ شَجَرَةً فَعَظُمَتْ وَذَهَبَتْ كُلَّ مَذْهَبٍ، ثُمَّ قَطَعَهَا وَجَعَلَ يَعْمَلُهَا سَفِينَةً، وَيَمُرُّونَ عَلَيْهِ يَسْأَلُونَهُ، فَيَقُولُ: أَعْمَلُهَا سَفِينَةً. فَيَسْخَرُونَ مِنْهُ وَيَقُولُونَ: يَعْمَلُ سَفِينَةً فِي الْبَرِّ، وَكَيْفَ تَجْرِي؟ قَالَ: سَوْفَ تَعْلَمُونَ. فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا وَفَارَ التَّنُّورُ وَكَثُرَ الْمَاءُ فِي السِّكَكِ، خَشِيَتْ أُمُّ الصَّبِيِّ عَلَيْهِ وَكَانَتْ تُحِبُّهُ حُبًّا شَدِيدًا، فَخَرَجَتْ إِلَى الْجَبَلِ حَتَّى بَلَغَتْ ثُلُثَهُ، فَلَمَّا بَلَغَهَا الْمَاءُ خَرَجَتْ حَتَّى بَلَغَتْ ثُلُثَيِ الْجَبَلِ، فَلَمَّا بَلَغَهَا الْمَاءُ خَرَجَتْ بِهِ حَتَّى اسْتَوَتْ بِهِ عَلَى الْجَبَلِ، فَلَمَّا بَلَغَ الْمَاءُ فِيهَا، رَفَعَتْهُ بِيَدَيْهَا حَتَّى ذَهَبَ بِهِمَا الْمَاءُ، فَلَوْ رَحِمَ اللَّهُ مِنْهُمْ أَحَدًا رَحِمَ أُمِّ الصَّبِيِّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”اگر اللہ تعالیٰ نے سیدنا نوح علیہ السلام کی قوم میں سے کسی پر رحم کرنا ہوتا، تو وہ بچے کی ماں پر رحم کر دیتا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (وضاحت کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”سیدنا نوح علیہ السلام اپنی قوم میں ایک ہزار سال سے پچاس سال کم تک مقیم رہے، وہ ان لوگوں کو دعوت دیتے رہے یہاں تک کہ اپنے آخری زمانے میں انہوں نے ایک درخت بویا، وہ بڑا ہو گیا، جب وہ بڑا ہو گیا، تو انہوں نے اسے کاٹ دیا اور اس کے ذریعے کشتی تیار کرنا شروع کی، لوگ ان کے پاس سے گزرتے تھے اور ان سے دریافت کرتے تھے، تو وہ یہ فرماتے تھے کہ میں کشتی تیار کر رہا ہوں، تو لوگ ان کا مذاق اڑاتے تھے اور یہ کہتے تھے: آپ خشکی میں کشتی تیار کر رہے ہیں؟ یہ چلے گی کیسے؟ تو سیدنا نوح علیہ السلام کہتے تھے: تمہیں عنقریب پتہ چل جائے گا، جب سیدنا نوح علیہ السلام اسے بنا کر فارغ ہوئے اور تنور میں سے پانی پھوٹ پڑا، اور گلیوں میں پانی زیادہ ہو گیا، تو ایک بچے کی ماں کو اس کے حوالے سے اندیشہ ہوا، وہ عورت اس بچے سے شدید محبت کرتی تھی، وہ اسے لے کر پہاڑ کی طرف گئی، یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے ایک تہائی حصے تک پہنچ گئی، جب پانی وہاں تک پہنچ گیا، تو وہ وہاں سے نکلی اور پہاڑ کے دو تہائی حصے تک پہنچ گئی، جب پانی وہاں تک پہنچ گیا تو وہ اس بچے کو لے کر نکلی یہاں تک کہ پہاڑ کے اوپر تک پہنچ گئی، جب پانی اس کی گردن تک پہنچ گیا، تو اس نے دونوں ہاتھوں کے ذریعے بچے کو بلند کر دیا، یہاں تک کہ پانی اُن دونوں کو بہا کر لے گیا، اگر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں میں سے کسی پر رحم کرنا ہوتا، تو اُس بچے کی ماں پر رحم کرتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن یعقوب زمعی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابن مدینی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كِتَابٌ فِيهِ ذِكْرُ الْأَنْبِيَاءِ) صَلَوَاتُ اللَّهِ تَعَالَى وَسَلَامُهُ عَلَى نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 13758]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں