🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَصَائِصِ .
(نبی اکرم ﷺ کے) خصائص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13987
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ الضَّبِّيِّ أَنَّهُ أَتَى الْبَصْرَةَ وَبِهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ أَمِيرٌ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فِي ظِلِّ الْقَصْرِ يَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. لَا يَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَقُلْتُ: لَقَدْ أَكْثَرْتَ مِنْ قَوْلِكَ صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ! قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنْ شِئْتَ لَأَخْبَرْتُكَ، فَقُلْتُ: أَجَلْ، فَقَالَ: إِذَنِ اجْلِسْ، وَقَالَ: إِنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ مِنْ كَذَا وَكَذَا، وَكَانَ شَيْخَانِ لِلْحَيِّ قَدِ انْطَلَقَ ابْنٌ لَهُمَا فَلَحِقَا بِهِ، فَقَالَا: إِنَّكَ قَادِمُ الْمَدِينَةِ، وَإِنَّ ابْنًا لَنَا قَدْ لَحِقَ بِهَذَا الرَّجُلِ، فَائْتِهِ فَاطْلُبْهُ مِنْهُ، فَإِنْ أَبَى إِلَّا الْفِدَاءَ فَافْتَدِهِ، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ شَيْخَيْنِ لِلْحَيِّ قَدْ أَمَرَانِي أَنْ أَطْلُبَ ابْنًا لَهُمَا عِنْدَكَ، فَقَالَ:" تَعْرِفُهُ؟"، فَقَالَ: أَعْرِفُ نَسَبَهُ، فَدَعَا الْغُلَامَ فَجَاءَ، فَقَالَ:" هُوَ ذَا فَائْتِ بِهِ أَبَاهُ"، قُلْتُ: الْفِدَاءُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" إِنَّهُ لَا يَصْلُحُ لَنَا آلَ مُحَمَّدٍ أَنْ نَأْكُلَ ثَمَنَ أَحَدٍ مِنْ آلِ إِسْمَاعِيلَ"، [ ثُمَّ ضَرَبَ عَلَى كِتْفِي ] ثُمَّ قَالَ:" لَا أَخْشَى عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا"، قُلْتُ: وَمَا لَهُمْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنْ طَالَ بِكَ عُمْرٌ رَأَيْتَهُمْ هَهُنَا، حَتَّى تَرَى النَّاسَ بَيْنَهَا كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ مَرَّةً إِلَى هُنَا وَمَرَّةً إِلَى هُنَا"، فَأَنَا أَرَى نَاسًا يَسْتَأْذِنُونَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، رَأَيْتُهُمُ الْعَامَ يَسْتَأْذِنُونَ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَذَكَرْتُ قَوْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعِمْرَانُ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عمران بن حصین ضبی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ بصرہ آئے، وہاں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما گورنر تھے، وہاں محل کے سائے میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا، اور یہ کہہ رہا تھا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہہ رہا تھا، راوی کہتے ہیں: میں اس کے پاس گیا، میں نے کہا: تم بکثرت یہ بات کہہ رہے ہو، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے (اس کی وجہ کیا ہے؟) اس نے کہا: اللہ کی قسم! اگر آپ چاہیں، تو میں آپ کو اس بارے میں بتا دیتا ہوں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے کہا: پھر آپ بیٹھ جائیں، اس نے بتایا: ”ایک مرتبہ میں مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں فلاں فلاں جگہ سے آیا تھا، ہمارے قبیلے کے دو بوڑھوں کا لڑکا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملا تھا، ان دونوں نے کہا: تم مدینہ منورہ جاؤ! ہمارا بیٹا ان صاحب سے جا کے مل گیا ہے، تم ان صاحب کے پاس جاؤ، اور ان سے اس لڑکے کا مطالبہ کرو، اگر وہ فدیہ لینا چاہیں، تو تم انہیں فدیہ بھی دے دینا، میں مدینہ منورہ آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے قبیلے کے دو بوڑھے افراد نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں ان کے بیٹے کو آپ کے ہاں تلاش کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ راوی نے کہا: میں اس کا نسب پہچانتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کو بلوایا اور وہ آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہے وہ لڑکا، تم اسے اس کے باپ کے پاس لے جاؤ، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اس کا فدیہ کیا ہو گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمارے لئے یعنی آل محمد کے لئے یہ بات درست نہیں ہے کہ ہم اولاد اسماعیل میں سے کسی کی قیمت کھائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: مجھے قریش کے بارے میں صرف ان کے اپنے حوالے سے ہی اندیشہ ہے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہاری عمر طویل ہوئی، تو تم اُن (قریش) کو دیکھو گے کہ وہ یہاں (حکمران) ہوں گے اور تم دوسرے لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ اُن کے درمیان یوں ہوں گے، جیسے کوئی بکری، دو حوضوں کے درمیان ہوتی ہے، کبھی وہ اِدھر جاتی ہے، کبھی اُدھر جاتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے، اور پھر میں نے اُنہی لوگوں کو دیکھا کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد آ گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور عمران نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13987]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (475/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15474»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13988
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنَامُ مُسْتَلْقِيًا حَتَّى يَنْفُخَ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ، قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: مُسْتَلْقِيًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ: يَنَامُ وَهُوَ سَاجِدٌ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چت لیٹ کر سو رہے تھے، آپ خراٹے لینے لگے، پھر آپ اُٹھے اور آپ نے نماز ادا کر لی، اور دوبارہ وضو نہیں کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”چت لیٹ کر۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ سجدے کی حالت میں سو گئے۔۔۔۔۔۔۔“۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13988]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2437) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5224)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4041»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13989
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: رَأَيْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَامَ حَتَّى نَفَخَ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، یہاں تک کہ آپ خراٹے لینے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، اور آپ نے دوبارہ وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13989]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (414/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14996»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13990
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يُصَافِحُ النِّسَاءَ فِي الْبَيْعَةِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیعت لیتے ہوئے خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13990]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (213/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6959»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13991
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَسْتُ أُصَافِحُ النِّسَاءَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (180/24) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (454/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں