الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ مِنْهُ فِي الْخَصَائِصِ .
آپ ﷺ کے چند دیگر خصائص کا بیان
حدیث نمبر: 14007
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُعْطِيتُ قُوَّةَ أَرْبَعِينَ فِي الْبَطْشِ وَالنِّكَاحِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِطُولِهِ فِي النِّكَاحِ. وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گرفت اور صحبت کرنے کے حوالے سے، مجھے چالیس افراد کی قوت عطا کی گئی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ طویل حدیث کتاب النکاح میں گزر چکی ہے، اس میں ایک راوی مغیرہ بن قیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14007]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14008
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ:" فُضِّلْتُ عَلَى النَّاسِ بِأَرْبَعٍ: السَّخَاءِ، وَالشَّجَاعَةِ، وَكَثْرَةِ الْجِمَاعِ، وَشِدَّةِ الْبَطْشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”مجھے دوسرے لوگوں پر چار حوالوں سے فضیلت دی گئی ہے، سخاوت، بہادری، بکثرت صحبت کرنے کی صلاحیت اور مضبوطی سے پکڑنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14008]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14008]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6812»
الحكم على الحديث:
إسنادہ رجالہ
حدیث نمبر: 14009
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِخَصْلَتَيْنِ: كَانَ شَيْطَانِي كَافِرًا فَأَعَانَنِي اللَّهُ عَلَيْهِ حَتَّى أَسْلَمَ، وَنَسِيتُ الْخَصْلَةَ الْأُخْرَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ صِرْمَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ عِصْمَتِهِ مِنَ الْقَرِينِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دیگر انبیاء پر دو حوالوں سے فضیلت دی گئی ہے، میرا شیطان کافر تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد کی، یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو گیا۔“ حدیث کے راوی بیان کرتے ہیں: دوسری بات میں بھول گیا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن صرمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے اس موضوع کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”قرین“ سے محفوظ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14009]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن صرمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے اس موضوع کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”قرین“ سے محفوظ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14009]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2438)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف