الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ إِخْبَارِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُغَيَّبَاتِ .
نبی اکرم ﷺ کا غیبی امور کے بارے میں خبر دینا
حدیث نمبر: 14073
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عُبَيْدِ بْنِ كَثِيرٍ التَّمَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسریٰ ہلاک ہو جائے گا، تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا، جب قیصر ہلاک ہو جائے گا، تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اُن دونوں کے خزانے ضرور اللہ کی راہ میں خرچ کیے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد عبید بن کثیر تمار کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14073]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد عبید بن کثیر تمار کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14073]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (689)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 660»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14074
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أَظَلَّتْنَا سَحَابَةٌ نَحْنُ نَطْمَعُ فِيهَا فَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَسُوقُهَا أَوْ يَسُوقُ هَذِهِ السَّحَابَةَ دَخَلَ عَلَيَّ فَسَلَّمَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يَسُوقُهَا إِلَى وَادِي كَذَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم پر بادل بنا ہوا تھا، اور ہمیں اس سے توقع تھی (کہ اس سے بارش ہو گی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ فرشتہ جو اسے ہانک کر لے جا رہا ہے، (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جو اس بادل کو ہانک کر لے جا رہا ہے، وہ میرے پاس آیا، اُس نے سلام کیا اور اس نے مجھے یہ بتایا کہ وہ اسے ہانک کر فلاں وادی کی طرف لے جائے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14074]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14074]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2426)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14075
وَعَنْ رَافِعٍ قَالَ: كَانَ بِالرَّحَّالِ ابْنِ غَنْمُوَيْهِ مِنَ الْخُشُوعِ وَاللُّزُومِ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَالْخَيْرِ فِيمَا يَرَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْءٌ عَجِيبٌ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَالرَّحَّالُ مَعَنَا جَالِسٌ مَعَ نَفَرٍ فَقَالَ:" أَحَدُ هَؤُلَاءِ النَّفَرِ فِي النَّارِ". قَالَ رَافِعٌ: فَنَظَرْتُ فِي الْقَوْمِ فَإِذَا أَبُو هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيُّ وَأَبُو أَرْوَى الدَّوْسِيُّ وَالطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ وَرَحَّالُ بْنُ غَنْمُوَيْهِ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ وَأَتَعَجَّبُ وَأَقُولُ: مَنْ هَذَا الشَّقِيُّ؟ فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجَعَتْ بَنُو حَنِيفَةَ، فَسَأَلْتُ: مَا فَعَلَ الرَّحَّالُ بْنُ غَنْمُوَيْهِ؟ فَقَالُوا: افْتُتِنَ هُوَ الَّذِي شَهِدَ لِمُسَيْلِمَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَشْرَكَهُ فِي الْأَمْرِ بَعْدَهُ. فَقُلْتُ: مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهُوَ حَقٌّ وَسَمِعَ الرَّحَّالَ وَهُوَ يَقُولُ: كَبْشَانِ انْتَطَحَا فَأَحَبُّهُمَا إِلَيْنَا كَبْشُنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ فِيهِ: الرَّحَّالُ بِالْحَاءِ الْمُهْمَلَةِ الْمُشَدَّدَةِ وَهَكَذَا قَالَهُ الْوَاقِدِيُّ وَالْمَدَائِنِيُّ وَتَبِعَهُمَا عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ سَعِيدٍ وَوَهِمَ فِي ذَلِكَ. وَالْأَكْثَرُونَ قَالُوا: إِنَّهُ بِالْجِيمِ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ مَاكُولَا، وَفِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رحال بن غنمویہ (نامی فرد) میں، بہت خشوع و خضوع پایا جاتا تھا، وہ قرآن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کرتا تھا، وہ بھلائی کے کام باقاعدگی سے کرتا تھا، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت رحال بھی ہمارے ساتھ کچھ دیگر افراد سمیت بیٹھا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں میں سے ایک شخص جہنم میں جائے گا۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان لوگوں کا جائزہ لیا، تو ان میں سیدنا ابوہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوارویٰ دوسی رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ تھے، رحال بن غنمویہ تھا، میں اُن کا جائزہ لیتا رہا اور حیران ہوتا رہا، میں نے سوچا کہ وہ بدنصیب کون ہو گا؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو بنو حنیفہ مرتد ہو گئے میں نے دریافت کیا: رحال بن غنمویہ کا کیا بنا؟ تو لوگوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے آزمائش کا شکار ہو گیا، جو اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف مسیلمہ کے حق میں یہ گواہی دی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے بعد حکومت کا نگران مقرر کیا تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی تھی، وہ بات حق ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) انہوں نے رحال کو یہ کہتے ہوئے سنا: دو مینڈھے ایک دوسرے کے ساتھ سینگ لڑا رہے ہیں، تو ان دونوں میں سے ہمارے نزدیک ہمارا مینڈھا زیادہ محبوب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت میں اس شخص کا نام ”رحال“ نقل کیا ہے، واقدی اور مدائنی نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے، عبدالغنی بن سعید نے ان دونوں کی متابعت کی ہے، لیکن انہیں اس بارے میں وہم ہوا ہے، زیادہ تر لوگوں نے یہ کہا: ہے کہ اس کا نام ”ج“ کے ساتھ ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ابن ماکولا نے یہی بات بیان کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14075]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت میں اس شخص کا نام ”رحال“ نقل کیا ہے، واقدی اور مدائنی نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے، عبدالغنی بن سعید نے ان دونوں کی متابعت کی ہے، لیکن انہیں اس بارے میں وہم ہوا ہے، زیادہ تر لوگوں نے یہ کہا: ہے کہ اس کا نام ”ج“ کے ساتھ ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ابن ماکولا نے یہی بات بیان کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4434)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14076
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: كُنْتُ إِذَا قَدِمْتُ عَلَى أَبِي مَحْذُورَةَ سَأَلَنِي عَنْ رَجُلٍ، وَإِذَا قَدِمْتُ عَلَى الرَّجُلِ سَأَلَنِي عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ فَقُلْتُ: لِأَبِي مَحْذُورَةَ إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكَ سَأَلْتَنِي، عَنْ فُلَانٍ وَإِذَا قَدِمْتُ عَلَى فُلَانٍ سَأَلَنِي عَنْكَ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَفُلَانٌ فِي بَيْتٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آخِرُكُمْ مَوْتًا فِي النَّارِ". فَمَاتَ أَبُو هُرَيْرَةَ ثُمَّ مَاتَ أَبُو مَحْذُورَةَ ثُمَّ مَاتَ الرَّجُلُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَوْسُ بْنُ خَالِدٍ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اوس بن خالد بیان کرتے ہیں: جب میں سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے پاس آتا، تو وہ مجھ سے ایک شخص کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اور جب میں اس شخص کے پاس جاتا تھا، تو وہ مجھ سے سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کرتے تھے، میں نے سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے کہا: جب میں آپ کے پاس آتا ہوں، تو آپ مجھ سے فلاں صاحب کے بارے میں دریافت کرتے ہیں اور جب میں فلاں صاحب کے پاس جاتا ہوں، تو وہ مجھ سے آپ کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، تو سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور فلاں شخص ایک گھر میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں سے جو آخر میں مرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو پہلے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، پھر سیدنا ابومحذوره رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اور پھر اُس شخص کا انتقال ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اوس بن خالد نامی راوی کے حوالے سے علی بن زید کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، ان دونوں راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14076]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اوس بن خالد نامی راوی کے حوالے سے علی بن زید کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، ان دونوں راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14076]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6748، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5779، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6436»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14077
وَعَنْ أَبِي يُونُسَ قَالَ: كُنْتُ تَاجِرًا بِالْمَدِينَةِ فَإِذَا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ سَأَلَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ وَإِذَا قَدِمْتُ الْبَصْرَةَ سَأَلَنِي سَمُرَةُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: كُنَّا سَبْعَةً فِي بَيْتٍ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" آخِرُكُمْ مَوْتًا فِي النَّارِ". فَلَمْ يَبْقَ إِلَّا أَنَا وَسَمُرَةَ. قُلْتُ: لَعَلَّهُ أَرَادَ نَارَ الدُّنْيَا فَإِنَّ سَمُرَةَ مَاتَ كَذَلِكَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابویونس بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں تاجر تھا، جب میں مدینہ منورہ آیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، جب میں بصرہ آیا، تو سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم سات افراد ایک گھر میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”تم میں سے آخر میں مرنے والا، آگ میں جائے گا۔“ (پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا:) اب اُن افراد میں سے، صرف میں اور سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: شاید اس سے مراد دنیاوی آگ تھی، کیونکہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال آگ کی وجہ سے ہی ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14077]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14077]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6202»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14078
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَتَخْرُجَنَّ الظَّعِينَةُ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّى يَدْخُلَ الْحِيرَةَ لَا يَخَافُ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ يَحْيَى الْأَوْدِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب کوئی عورت ”مدینہ“ سے نکلے گی، اور ”حیرہ“ میں داخل ہو گی، اُسے اس دوران اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کسی سے خوف نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف أحمد بن یحییٰ اودی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14078]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف أحمد بن یحییٰ اودی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14078]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2429) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1880)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14079
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ - فِيمَا يَعْلَمُ بَعْضُ الرُّوَاةِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا حَتَّى تُنَجَّدَ بُيُوتُكُمْ كَمَا تُنَجَّدُ الْكَعْبَةُ". قُلْنَا: وَنَحْنُ عَلَى دِينِنَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْنَا: يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مِنَ الْيَوْمِ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ مِنْ يَوْمَئِذٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
بعض راویوں کے بیان کے مطابق، سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب تمہارے لئے دنیا کو فتح کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ تم اپنے گھروں پر یوں غلاف چڑھاؤ گے، جس طرح خانہ کعبہ غلاف چڑھایا جاتا ہے، ہم نے عرض کی: کیا ہم اپنے اس دین پر گامزن ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہم نے عرض پر کی: اُس وقت ہم آج کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں! بلکہ آج تم اُس وقت کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14079]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14079]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (108/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14080
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ فِي أُمَّتِي رَجُلٌ يَتَكَلَّمُ بَعْدَ الْمَوْتِ". قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِيمَنْ تَكَلَّمَ بَعْدَ الْمَوْتِ فِي الْخِلَافَةِ فِي الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں ایک شخص ہو گا، جو مرنے کے بعد کلام کرے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے، جو خلفاء اربعہ کی خلافت کے بارے میں ہے، اور مرنے کے بعد کام کرنے والے شخص کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14080]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح