🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ سُؤَالِ الذِّئْبِ الْقُوتَ .
بھیڑیے کا خوراک مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14084
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بِنَحْوِهِ - يَعْنِي بِنَحْوِ حَدِيثٍ قَبْلَهُ - وَزَادَ فِيهِ: وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى يَوْمًا صَلَاةَ الْغَدَاةِ ثُمَّ قَالَ:" هَذَا الذِّئْبُ وَمَا الذِّئْبُ جَاءَكُمْ يَسْأَلُكُمْ أَنْ تُعْطُوهُ أَوْ تُشْرِكُوهُ فِي أَمْوَالِكُمْ". فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِحَجَرٍ فَمَرَّ أَوْ وَلَّى وَلَهُ عُوَاءٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: وَهَذَا الَّذِي زَادَهُ جَرِيرٌ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاهُ غَيْرَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْأَوْبَرِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، جو اس سے پہلے والی روایت کی مانند ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ بھیڑیا ہے، اور یہ بھیڑیا تمہارے پاس اس لئے آیا ہے کہ وہ تم سے یہ درخواست کر رہا ہے کہ تم اسے کچھ دو، یا تم اپنے اموال میں اسے شریک کرو، تو ایک شخص نے اسے پتھر مارا، تو وہ چلا گیا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ مڑ گیا اور وہ آوازیں نکال رہا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ کہتے ہیں: یہ اضافہ جریر نامی راوی نے نقل کیا ہے، اس کے علاوہ ہمیں کسی کا علم نہیں ہے کہ کسی نے اسے روایت کیا ہو، اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زیاد بن ابواوبر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14084]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2432)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں