🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. بَابُ حَدِيثِ الظَّبْيَةِ .
ہرنی کا واقعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14087
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمٍ قَدْ صَادُوا ظَبْيَةً، فَشَدُّوهَا إِلَى عَمُودِ فُسْطَاطٍ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي وَضَعْتُ وَلَدَيْنِ خَشْفَيْنِ فَاسْتَأْذِنْ لِي أَنْ أُرْضِعَهُمَا ثُمَّ أَعُودُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَلُّوا عَنْهَا حَتَّى تَأْتِيَ خَشْفَيْهَا فَتُرْضِعُهُمَا وَتَأْتِي إِلَيْكُمَا". قَالُوا: وَمَنْ لَنَا بِذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنَا". فَأَطْلَقُوهَا فَذَهَبَتْ فَأَرْضَعَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَيْهِمْ فَأَوْثَقُوهَا. قَالَ:" تَبِيعُوهَا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ لَكَ، فَخَلُّوا عَنْهَا فَأَطْلَقُوهَا فَذَهَبَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، جنہوں نے ایک ہرنی کو شکار کیا تھا اور اسے خیمے کی لکڑی کے ساتھ باندھا ہوا تھا، اس ہرنی نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے بچوں کو جنم دیا ہے، میرے دو چھوٹے بچے ہیں، آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں انہیں دودھ پلا آؤں، پھر میں واپس آ جاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑ دو! تاکہ یہ اپنے بچوں کے پاس جا کے انہیں دودھ پلا آئے، پھر یہ تمہارے پاس آ جائے گی، ان لوگوں نے عرض کی: يا رسول اللہ اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، اُن لوگوں نے اسے چھوڑ دیا وہ چلی گئی، اس نے دودھ پلایا، پھر وہ ان لوگوں کے پاس واپس آ گئی، اُن لوگوں نے پھر اسے باندھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے فروخت کرو گے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کی ہوئی، پھر ان لوگوں نے اسے چھوڑ دیا اور وہ چلی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14087]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14088
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّحْرَاءِ فَإِذَا مُنَادٍ يُنَادِيهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالْتَفَتَ فَلَمْ يَرَ أَحَدًا، ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا ظَبْيَةٌ مَوْثُوقَةٌ فَقَالَتْ: ادْنُ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَدَنَا مِنْهَا فَقَالَ:" حَاجَتُكِ؟". فَقَالَتْ: إِنَّ لِي خَشْفَيْنِ فِي هَذَا الْجَبَلِ، فَخَلِّنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأُرْضِعُهُمَا ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَيْكَ. قَالَ:" وَتَفْعَلِينَ؟". قَالَتْ: عَذَّبَنِي اللَّهُ عَذَابَ الْعَشَّارِ إِنْ لَمْ أَفْعَلْ. فَأَطْلَقَهَا، فَذَهَبَتْ فَأَرْضَعَتْ خَشْفَيْهَا، ثُمَّ رَجَعَتْ فَأَوْثَقَهَا، وَانْتَبَهَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ تُطْلِقُ هَذِهِ". فَأَطْلَقَهَا فَخَرَجَتْ تَعْدُو وَهِيَ تَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحراء میں موجود تھے، اسی دوران کسی نے آپ کو پکار کر کہا: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دی، لیکن آپ کو کوئی نظر نہیں آیا، پھر آپ نے توجہ دی تو وہاں ایک ہرنی بندھی ہوئی تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے قریب آ جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب گئے، آپ نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ اس نے عرض کی: میرے دو بچے ہیں، جو اس پہاڑ میں موجود ہیں، آپ مجھے آزاد کر دیں، تاکہ میں جا کے انہیں دودھ پلا آؤں، پھر میں آپ کے پاس واپس آ جاؤں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ایسا کرو گی؟ اس نے عرض کی: اللہ تعالیٰ مجھے بھتہ وصول کرنے والے کے عذاب جیسا عذاب دے، اگر میں ایسا نہ کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھول دیا، وہ چلی گئی، اس نے اپنے بچوں کو دودھ پلایا، پھر وہ واپس آ گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باندھ دیا، اسی دوران دیہاتی آ گیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو کوئی کام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم اسے چھوڑ دو! اس دیہاتی نے اسے چھوڑ دیا، تو وہ یہ کہتی ہوئی چل دی: میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14088]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں