الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ تَسْبِيحِ الْحَصَى .
کنکریوں کا تسبیح پڑھنا
حدیث نمبر: 14103
عَنْ سُوَيْدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ جَالِسًا وَحْدَهُ فِي الْمَسْجِدِ، فَاغْتَنَمْتُ ذَلِكَ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَذَكَرْتُ لَهُ عُثْمَانَ فَقَالَ: لَا أَقُولُ لِعُثْمَانَ أَبَدًا إِلَّا خَيْرًا، لِشَيْءٍ رَأَيْتُهُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُنْتُ أَتَّبِعُ خَلَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَعَلَّمُ مِنْهُ، فَذَهَبْتُ يَوْمًا فَإِذَا هُوَ قَدْ خَرَجَ فَاتَّبَعْتُهُ، فَجَلَسَ فِي مَوْضِعٍ فَجَلَسْتُ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ مَا جَاءَ بِكَ؟". قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ: فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَسَلَّمَ وَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" مَا جَاءَ بِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ: فَجَاءَ عُمَرُ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا عُمَرُ مَا جَاءَ بِكَ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ. ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِ عُمَرَ فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ مَا جَاءَ بِكَ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ: فَتَنَاوَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَ حَصَيَاتٍ أَوْ تِسْعَ حَصَيَاتٍ، فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ حَتَّى سَمِعْتُ لَهُنَّ حَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرِسْنَ ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ، حَتَّى سَمِعْتُ لَهُنَّ حَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرِسْنَ، ثُمَّ تَنَاوَلَهُنَّ فَوَضَعَهُنَّ فِي يَدِ عُثْمَانَ فَسَبَّحْنَ فِي يَدِهِ حَتَّى سَمِعْتُ لَهُنَّ حَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ، ثُمَّ وَضَعَهُنَّ فَخَرِسْنَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعُفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْخِلَافَةِ لَهُ طَرِيقٌ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَيْضًا وَقَالَ الزُّهْرِيُّ فِيهَا: يَعْنِي الْخِلَافَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فِي إِحْدَى طَرِيقَيْهِ: يَسْمَعُ تَسْبِيحَهُنَّ مَنْ فِي الْحَلْقَةِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ، وَقَالَ: ثُمَّ دَفَعَهُنَّ إِلَيْنَا فَلَمْ يُسَبِّحْنَ مَعَ أَحَدٍ مِنَّا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْخِلَافَةِ لَهُ طَرِيقٌ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَيْضًا وَقَالَ الزُّهْرِيُّ فِيهَا: يَعْنِي الْخِلَافَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فِي إِحْدَى طَرِيقَيْهِ: يَسْمَعُ تَسْبِيحَهُنَّ مَنْ فِي الْحَلْقَةِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ، وَقَالَ: ثُمَّ دَفَعَهُنَّ إِلَيْنَا فَلَمْ يُسَبِّحْنَ مَعَ أَحَدٍ مِنَّا.
سوید بن زید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو مسجد میں اکیلے بیٹھے ہوئے دیکھا، تو میں نے اس کو غنیمت سمجھا، میں ان کے پاس آ کے بیٹھا، میں نے ان کے سامنے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا، تو انہوں نے فرمایا: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہمیشہ بھلائی کی بات کہتا رہوں گا، اس کی وجہ ایک بات ہے کہ میں نے انہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دیکھا تھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تنہا ہونے کا انتظار کرتا رہتا تھا، تاکہ میں آپ سے کوئی چیز سیکھ لوں، ایک دن میں گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر نکلے تھے میں آپ کے پیچھے چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جگہ پر آ کے تشریف فرما ہوئے، میں آپ کے پاس بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوذر! تم کس غرض سے آئے ہو؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کے لئے، راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے سلام کیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوبکر! تم کس لئے آئے ہو، انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کے لئے، راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دائیں طرف بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! تم کس لئے آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کے لئے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دائیں طرف بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عثمان! تم کس لئے آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کے لئے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نو کنکریاں پکڑیں، اُن کنکریوں نے آپ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی، یہاں تک کہ میں نے ان کی آواز سنی، یوں جیسے شہد کی مکھی کی آواز ہوتی ہے، پھر آپ نے انہیں رکھ دیا، تو وہ خاموش ہو گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رکھا، تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں تسبیح پڑھی، یہاں تک کہ مجھے ان کی آواز آئی، کیوں جیسے شہد کی مکھی کی آواز ہوتی ہے، پھر انہوں نے اسے رکھا، تو وہ خاموش ہو گئیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکڑا اور وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رکھ دیں، تو ان کنکریوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں میں تسبیح پڑھی یہاں تک کہ مجھے اُن کی آواز آئی، جس طرح شہد کی مکھی کی آواز ہوتی ہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں رکھا، تو وہ خاموش ہو گئیں۔ یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند کے رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے خلافت سے متعلق باب میں، ان صحابی کے حوالے سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت گزر چکی ہے، زہری نے اس میں یہ کہا: ہے: یہ خلافت کی طرف اشارہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے دو میں سے ایک سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حلقے میں موجود ہر فرد نے ان کی تسبیح سنی، اور راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہمیں دیں، تو انہوں نے ہم میں سے کسی کے ساتھ تسبیح نہیں پڑھی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے دو میں سے ایک سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حلقے میں موجود ہر فرد نے ان کی تسبیح سنی، اور راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ہمیں دیں، تو انہوں نے ہم میں سے کسی کے ساتھ تسبیح نہیں پڑھی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14103]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2413) أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1265)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح