🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. بَابُ بَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي اللَّبَنِ وَآيَتِهِ فِيهِ .
دودھ میں، نبی اکرم ﷺ کی برکت اور اس بارے میں آپ ﷺ کی نشانی (یا معجزے) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14139
عَنِ ابْنَةٍ لِخَبَّابٍ قَالَتْ: خَرَجَ خَبَّابٌ فِي سَرِيَّةٍ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَعَاهَدُنَا حَتَّى كَانَ يَحْلِبُ عَنْزًا لَنَا، فَكَانَ يَحْلِبُهَا فِي جَفْنَةٍ، فَكَانَتْ تَمْتَلِئُ حَتَّى تَطْفَحَ. قَالَتْ: فَلَمَّا قَدِمَ خَبَّابٌ حَلَبَهَا، فَعَادَ حِلَابُهَا إِلَى مَا كَانَ قَالَتْ: فَقُلْنَا لِخَبَّابٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْلِبُهَا حَتَّى تَمْتَلِئَ جَفْنَتُنَا فَلَمَّا حَلَبْتَهَا نَقَصَ حِلَابُهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ الْقَائِشِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بیان کرتی ہیں: سیدنا خباب رضی اللہ عنہ اس ایک جنگی مہم میں تشریف لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری دیکھ بھال کرتے رہے، یہاں تک کہ آپ ہماری بکری کا دودھ دوہ دیتے تھے، آپ اسے ایک برتن میں دوہتے تھے، جو بھر جاتا تھا، یہاں تک کہ گرنے کے قریب ہوتا تھا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا خباب رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اس بکری کا دودھ دوہا، تو وہ اتنا ہی تھا، جتنا پہلے ہوا کرتا تھا، وہ خاتون کہتی ہیں: ہم نے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو جب اُسے دوہتے تھے، تو اس سے پورے برتن کو بھر دیتے تھے اور جب آپ اس کو دوہتے ہیں، تو وہ کم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن زید قائش کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (187/25) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (372/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20566»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14140
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ النُّعْمَانِ السَّكُونِيِّ قَالَ: انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مُسْتَخْفِيًا مِنْ قُرَيْشٍ، فَمَرَّا بِرَاعٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ مِنْ شَاةٍ ضَرَبَهَا الْفَحْلُ؟". قَالَ: لَا وَلَكِنَّ هَا هُنَا شَاةً قَدْ خَلَّفَهَا الْجُهْدُ، فَقَالَ:" ائْتِنِي بِهَا". فَأَتَاهُ بِهَا فَمَسَحَ ضَرْعَهَا وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ، فَحَلَبَ فَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ حَلَبَ فَسَقَى الرَّاعِيَ، ثُمَّ حَلَبَ فَشَرِبَ، فَقَالَ لَهُ: بِاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مِثْلَكَ، مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ:" إِنْ أَخْبَرْتُكَ تَكْتُمُ عَلَيَّ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ: الَّذِي تَزْعُمُ قُرَيْشٌ أَنَّهُ صَابِئٌ؟ قَالَ:" إِنَّهُمْ يَقُولُونَ ذَلِكَ". قَالَ: فَإِنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنَّهُ لَا يَقْدِرُ عَلَى مَا فَعَلْتَ إِلَّا رَسُولٌ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: أَتْبَعُكَ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا الْيَوْمَ فَلَا، وَلَكِنْ إِذَا سَمِعْتَ أَنَّا قَدْ ظَهَرْنَا فَائْتِنَا". فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ مَا ظَهَرَ بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا قیس بن نعمان سکونی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، یہ لوگ قریش سے چھپتے ہوئے جا رہے تھے، ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی ایسی بکری ہے؟ جس کے ساتھ نر جانور نے جفتی کی ہو، اس نے جواب دیا: جی نہیں! یہاں پر ایک ایسی بکری ہے، جو کمزوری کی وجہ سے چل نہیں پا رہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی کو میرے پاس لے آؤ! وہ اس بکری کو آپ کے پاس لے کے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی، پھر آپ نے وہ دودھ دوہ لیا، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو وہ دودھ پلایا، پھر آپ نے دودھ دوہ لیا اور چرواہے کو پلایا، پھر آپ نے دودھ دوہ لیا اور خود پیا، اس چرواہے نے آپ سے کہا: اللہ کی قسم! میں نے آپ جیسا فرد نہیں دیکھا، آپ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تمہیں بتا دوں، تو کیا تم اس بات کو چھپا کے رکھو گے؟ اس نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جو اللہ کا رسول ہے، اس نے کہا: آپ وہی صاحب ہیں، جن کے بارے میں قریش یہ کہتے ہیں کہ وہ بے دین ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ یہی کہتے ہیں، اس نے کہا: پھر میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں، کیونکہ جو کام آپ نے کیا ہے، وہ کوئی رسول ہی کر سکتا ہے، پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا میں آپ کے ساتھ آؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی نہیں، جب تم یہ سنو کہ ہمیں غلبہ حاصل ہو گیا ہے، تو تم ہمارے پاس آ جانا۔ راوی کہتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ میں غلبہ حاصل کرنے کے بعد وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6461»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14141
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: بَعَثْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ دَاجِنٍ فَرَدَّهَا وَقَالَ:" ابْغِنِي شَاةً لَا تَحْلِبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حِزَامِ بْنِ هِشَامِ بْنِ حُبَيْشٍ وَأَبِيهِ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک گھریلو بکری بھیجی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: ایسی بکری میرے پاس بھیجو! جو دودھ نہ دیتی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حزام بن ہشام بن حبیش کا، اور اس کے والد کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14141]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (349/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14142
وَعَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَاهُ قَالَ: فِي سَفَرٍ - فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَقَالَ لِي:" يَا سَعْدُ اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الْعَنْزَةِ فَاحْلِبْهَا". وَعَهْدِي بِذَلِكَ الْمَكَانِ وَمَا فِيهِ عَنْزٌ، فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا فِيهِ عَنْزٌ حَافِلٌ فَحَلَبْتُهَا قَالَ: لَا أَدْرِي كَمْ مِنْ مَرَّةٍ، ثُمَّ وَكَّلْتُ بِهَا إِنْسَانًا وَشُغِلْتُ بِالرِّحْلَةِ، فَذَهَبَتِ الْعَنْزُ، فَاسْتَبْطَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيْ سَعْدُ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الرِّحْلَةَ شَغَلَتْنَا فَذَهَبَتِ الْعَنْزُ. فَقَالَ:" إِنَّ الْعَنْزَ ذَهَبَ بِهَا رَبُّهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ فِي صِفَتِهِ وَفِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ مِنْ طُرُقٍ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہم سفر کر رہے تھے، ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے سعد! تم اس بکری کے پاس جاؤ اور اس کا دودھ دوہ لو، راوی کہتے ہیں: میں کچھ دیر پہلے اس جگہ سے گزر کے آیا تھا، وہاں کوئی بکری نہیں تھی، پھر وہاں آیا تو وہاں ایک بکری موجود تھی، جس کے تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے، میں نے اس کا دودھ دوہ لیا، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کتنی مرتبہ، پھر میں نے یہ کام کسی اور کے سپرد کیا اور خود پالان کی تیاری میں مصروف ہو گیا، تو اسی دوران بکری چلی گئی، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے میں تاخیر ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے سعد! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں سامان کے حوالے سے مصروف ہو گیا، تو وہ بکری چلی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بکری کو اس کا پروردگار (یا اس کا مالک) لے گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کی حدیث گزر چکی ہے، جو آپ کے حلیہ کے بارے میں ہے، اور آپ کے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بارے میں ہے، اور یہ مختلف طرق سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں