الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ أَدَبِ الْحَيَوَانَاتِ مَعَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
حیوانات کا نبی اکرم ﷺ کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 14152
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحْشٌ، فَإِذَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعِبَ وَاشْتَدَّ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا أَحَسَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَبَضَ فَلَمْ يَتَرَمْرَمْ مَا دَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْبَيْتِ ; كَرَاهِيَةَ أَنْ يُؤْذِيَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کا ایک وحشی جانور تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جاتے تھے تو وہ کھیلتا تھا بھاگتا تھا دوڑتا تھا آتا تھا اور جاتا تھا، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آتے تھے، تو وہ آرام سے بیٹھ جاتا تھا اور حرکت نہیں کرتا تھا، جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود رہتے تھے، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ کہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت نہ پہنچا دے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14152]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2450) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4660 و 4441) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (112/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24297»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح