🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. بَابٌ فِيمَنْ خَدَمَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ان افراد کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کی خدمت کیا کرتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14234
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ عِشْرُونَ شَابًّا مِنَ الْأَنْصَارِ يَلْزَمُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَوَائِجِهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَمْرًا بَعَثَهُمْ فِيهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے بیس نوجوان ایسے تھے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے، تاکہ آپ کے کام کریں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتے تھے، تو اس کام کے سلسلے میں اُن لوگوں کو (یا ان میں سے کسی کو) بھیج دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14234]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2445)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2230، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7511»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14235
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَانَ لَا يُفَارِقُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ بَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَةٌ، أَوْ أَرْبَعَةٌ، مِنْ أَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے پانچ یا چار افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے سے جدا نہیں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14235]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2446)، أخرجه مسند البزار برقم: 1006»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14236
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا نَتَنَاوَبُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ، أَوْ يُرْسِلُنَا فِي الْأَمْرِ فَيَكْثُرُ الْمُحْتَسِبُونَ وَأَصْحَابُ النُّوَبِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ الدَّجَّالَ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ النَّجْوَى؟! أَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنِ النَّجْوَى؟!".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم باری باری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے رہتے تھے، تاکہ آپ کو کوئی کام ہو، یا آپ نے ہمیں کسی کام کے سلسلے میں بھیجنا ہو، تو ایسا ہو جائے، تو بعض اوقات اپنی باری کا انتظار کرنے والے لوگ زیادہ ہو جاتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو ہم دجال کا ذکر کر رہے تھے، تو آپ نے فرمایا: یہ سرگوشی میں کیا بات ہو رہی ہے؟ کیا میں نے تمہیں سرگوشی میں بات کرنے سے منع نہیں کیا ہے؟
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14236]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2447)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4204، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10859»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14237
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ: أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الدَّرْدَاءِ، أَوْ أَبَا ذَرٍّ قَالَ: اسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَبِيتَ عَلَى بَابِهِ يُوقِظُنِي لِحَاجَتِهِ، فَأَذِنَ لِي، فَبِتُّ لَيْلَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عاصم بن سفیان بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو، یا شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر رات گزارتا ہوں، تاکہ آپ کو کسی کام کے سلسلے میں ضرورت ہو تو مجھے بیدار کر دیں، تو آپ نے مجھے اجازت دیدی، اور میں نے وہاں رات گزاری۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14237]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2448)، أخرجه مسند البزار برقم: 4054»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں