الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14298
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ:" إِنَّ قَوْمِي لَا يُصَدِّقُونِي". فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ:" يُصَدِّقُكَ أَبُو بَكْرٍ، وَهُوَ الصِّدِّيقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: میری قوم میری بات کی تصدیق نہیں کرے گی، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ کی خدمت میں عرض کی: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کی تصدیق کریں گے، اور وہ صدیق ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14298]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14298]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7169، 7144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14299
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهَ:”«إِنَّ قَوْمِي يَتَّهِمُونِي» “۔ وَفِي أَحَدِ إِسْنَادَيْهِ أَبُو وَهْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ۔
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میری قوم مجھ پر تہمت عائد کرے گی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کی دو اسناد میں سے ایک سند میں ایک راوی ابووہب ہے، جس نے اسے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14299]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14300
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أُسْرِيَ بِهِ:" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ إِلَى قُرَيْشٍ فَأُخْبِرَهُمْ". فَكَذَّبُوهُ وَصَدَقَهُ أَبُو بَكْرٍ ; فَسُمِّيَ يَوْمَئِذٍ: الصِّدِّيقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نکل کر قریش کی طرف جاتا ہوں اور انہیں اس بارے میں بتاتا ہوں (جب آپ نے لوگوں کو اس بارے میں بتایا) تو لوگوں نے آپ کو جھوٹا قرار دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی تصدیق کی، تو اس دن ان کا نام صدیق رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14300]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 15»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً