الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14365
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَبَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، وَثَلَّثَ عُمَرُ، ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ - أَوْ أَصَابَتْنَا فِتْنَةٌ - يَعْفُو اللَّهُ عَمَّنْ يَشَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ، يُرِيدُ أَنْ يَتَوَاضَعَ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: ثُمَّ خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ، يُرِيدُ أَنْ يَتَوَاضَعَ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سبقت لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے فرد ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیسرے فرد ہیں، پھر فتنے نے ہمیں مخبوط الحواس کر دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) پھر ہمیں فتنہ لاحق ہوا تو اللہ تعالیٰ جس سے چاہے گا درگزر کرے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ کہا: ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ پھر فتنے نے ہمیں مخبوط الحواس کر دیا، وہ اس کے ذریعے تواضع کا اظہار کر رہے تھے، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14365]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (895)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14366
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: خَطَبَ رَجُلٌ يَوْمَ الْبَصْرَةِ حِينَ ظَهَرَ عَلِيٌّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: هَذَا الْخَطِيبُ الشَّحْشَحُ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جنگ بصرہ کے دن ایک شخص نے خطبہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ غالب آ گئے تھے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یہ ایک قادر الکلام خطیب ہے۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1255)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14367
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى يَرَاهُمْ مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُمْ كَمَا تُرَى الْكَوَاكِبُ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ مِنْهُمْ وَأَنْعَمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(جنت میں) اوپر کے درجات والے لوگوں کو نیچے والے لوگ اس طرح دیکھیں گے، جس طرح آسمان کے افق میں موجود ستاروں کو دیکھا جاتا ہے، اور ابوبکر اور عمر ان (بالائی درجوں والے افراد) میں سے ہیں، اور یہ دونوں اچھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل واسطی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14367]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2065)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2065»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14368
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ عِلِّيِّينَ يُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ كَأَنَّهُ كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُمْ وَأَنْعَمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ سَلْمِ بْنِ قُتَيْبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ سَلْمِ بْنِ قُتَيْبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بالائی درجہ والے لوگوں میں سے کوئی شخص جھانک کر اہل جنت کی طرف یوں دیکھے گا جیسے وہ چمکتا ہوا ستارہ ہوتا ہے، اور ابوبکر اور عمر ان (بالائی درجات والے افراد) میں سے ہیں اور یہ دونوں اچھے بندے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ مسلم بن قتیبہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14368]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ مسلم بن قتیبہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14368]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14369
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَتْمَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" إِذَا أَنَا مِتُّ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَمُوتَ فَمِتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَوَّاصُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِغَفْلَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَوَّاصُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِغَفْلَتِهِ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”جب میں، ابوبکر اور عمر انتقال کر جائیں تو اس وقت اگر تم سے ہو سکے کہ تم مر جاؤ تو تم مر جانا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن میمون خواص ہے، اور وہ اپنی غفلت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14369]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن میمون خواص ہے، اور وہ اپنی غفلت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14369]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6914»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14370
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَجْلِسْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فِي مَجْلِسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ، وَلَمْ يَجْلِسْ عُمَرُ فِي مَجْلِسِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ، وَلَمْ يَجْلِسْ عُثْمَانُ فِي مَجْلِسِ عُمَرَ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک کبھی بھی منبر میں اس درجہ پر نہیں بیٹھے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوتے تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک اس درجہ پر نہیں بیٹھے جس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیٹھتے تھے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونے تک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹھنے کے مقام پر نہیں بیٹھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14370]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14371
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: إِنَّ فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ قَصْرًا لَهُ خَمْسُمِائَةُ بَابٍ، عَلَى كُلِّ بَابٍ خَمْسَةُ آلَافٍ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا نَبِيٌّ. ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى قَبْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: هَنِيئًا لَكَ يَا صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ، ثُمَّ قَالَ: أَوْ صَدِيقٌ. ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى قَبْرِ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: هَنِيئًا لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ. ثُمَّ قَالَ: أَوْ شَهِيدٌ. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى نَفْسِهِ فَقَالَ: وَأَنَّى لَكَ الشَّهَادَةُ يَا عُمَرُ؟ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الَّذِي أَخْرَجَنِي مِنْ مَكَّةَ إِلَى هِجْرَةِ الْمَدِينَةِ قَادِرٌ أَنْ يَسُوقَ إِلَيَّ الشَّهَادَةَ. قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: فَسَاقَهَا اللَّهُ إِلَيْهِ عَلَى يَدِ شَرِّ خَلْقِهِ: عَبْدٍ مَمْلُوكٍ لِلْمُغِيرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَرِيكٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ شَرِيكٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ کے منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے اپنے خطبے کے دوران یہ ارشاد فرمایا: ”بے شک جنات عدن میں ایسا مل ہے کہ جس کے پانچ سو دروازے ہوں گے، اور ہر ایک دروازے پر پانچ ہزار حورعین ہوں گی، اس محل میں صرف نبی داخل ہو سکیں گے، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اے اس قبر والی ہستی! آپ کو مبارک باد ہو، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا کوئی صدیق داخل ہو گا پھر وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی قبر کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کو مبارک باد ہو، پھر انہوں نے کہا: یا کوئی شہید داخل ہو گا، پھر انہوں نے اپنی طرف رخ کیا اور بولے: اے عمر تمہیں کہاں شہادت نصیب ہو گی۔ پھر انہوں نے یہ کہا: جس ذات نے مجھے مکہ سے نکال کر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کروائی تھی، وہ اس بات پر بھی قادر ہے کہ وہ شہادت کو مجھ تک لے آئے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے ایک بدترین شخص کے ہاتھ کے ذریعے ان کو شہادت نصیب کی، وہ شخص سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کا غلام تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14371]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک نخعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14371]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14372
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ أُحُدًا ارْتَجَّ وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ أُحُدُ ; فَمَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صَدِيقٌ، أَوْ شَهِيدَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ احد پہاڑ میں ارتعاش پیدا ہوا، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے احد! اپنی جگہ پر جمے رہو، تم پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14372]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (331/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22304، وأخرجه شرح السنة برقم: 3902، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14373
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ جَالِسًا عَلَى حِرَاءَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ، فَتَحَرَّكَ الْجَبَلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ حِرَاءُ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صَدِيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حراء پہاڑ پر بیٹھے ہوئے تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم تھے، پہاڑ نے حرکت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے حراء تم جمے رہو! تم پر ایک نبی ایک صدیق اور ایک شہید موجود ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14373]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14373]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (346/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22427»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14374
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْطَلِقْ حَتَّى تَأْتِيَ أَبَا بَكْرٍ فَتَجِدَهُ فِي دَارِهِ جَالِسًا مُحْتَبِيًا، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ. ثُمَّ انْطَلِقْ حَتَّى تَأْتِيَ الثَّنِيَّةَ فَتَلْقَى عُمَرَ فِيهَا عَلَى حِمَارٍ تَلُوحُ صَلْعَتُهُ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ. ثُمَّ انْطَلِقْ حَتَّى تَأْتِيَ السُّوقَ فَتَلْقَى عُثْمَانَ فِيهَا يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ شَدِيدٍ". فَانْطَلَقْتُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَوَجَدْتُهُ فِي بَيْتِهِ جَالِسًا مُحْتَبِيًا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ". فَقَالَ: وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَقَامَ إِلَيْهِ.
ثُمَّ أَتَيْتُ الثَّنِيَّةَ فَإِذَا فِيهَا عُمَرُ عَلَى حِمَارٍ تَلُوحُ صَلْعَتُهُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ". فَقَالَ: وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَانْطَلَقَ. ثُمَّ انْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ السُّوقَ فَلَقِيتُ عُثْمَانَ فِيهَا يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ شَدِيدٍ". فَقَالَ: وَأَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَخَذَ بِيَدِي، فَجِئْنَا جَمِيعًا حَتَّى أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ زَيْدًا أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ:" أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلَاءٍ شَدِيدٍ". فَأَيُّ بَلَاءٍ يُصِيبُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا تَغَنَّيْتُ، وَلَا تَمَنَّيْتُ، وَلَا مَسَسْتُ ذَكَرِي بِيَمِينِي مُنْذُ بَايَعْتُكَ. فَقَالَ:" هُوَ ذَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَزَادَ فِيهِ:" إِنَّ اللَّهَ مُقَمِّصُكَ قَمِيصًا، فَإِذَا أَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ". وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوُثِّقَ فِي رِوَايَةٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ، وَالْمَشْهُورُ عَنْهُ تَضْعِيفُهُ.

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا اور ارشاد فرمایا: تم جاؤ، یہاں تک کہ تم ابوبکر کے پاس پہنچ جاؤ، تم اسے اپنے گھر میں احتباء کی حالت میں بیٹھا ہوا پاؤ گے، تم اسے کہنا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں سلام کہا: ہے، اور وہ تم سے یہ فرما رہے ہیں کہ تم جنت کی خوشخبری قبول کرو، پھر تم جانا، یہاں تک کہ تم گھاٹی کے پاس آؤ گے وہاں تمہاری ملاقات عمر سے ہو گی، جو ایک گدھے پر سوار ہو گا، اور اس کی پیشانی چمک رہی ہو گی (یعنی آگے کے حصے پر بال نہیں ہوں گے) تم اس سے کہنا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں سلام کہا: ہے اور وہ تم سے یہ فرما رہے ہیں کہ تم جنت کی خوشخبری قبول کرو، پھر تم جانا یہاں تک کہ تم بازار آؤ گے، وہاں تم عثمان کو خرید و فروخت کرتے ہوئے پاؤ گے، تم اس سے یہ کہنا کہ اللہ کے رسول نے تمہیں سلام کہا: ہے اور وہ یہ فرما رہے تھے کہ تم ایک زبردست آزمائش کے بعد جنت کی خوشخبری قبول کرو۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) میں روانہ ہوا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے انہیں اپنے گھر میں احتباء کے طور پر بیٹھے ہوئے پایا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، تو میں نے انہیں کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام بھیجا ہے، اور یہ فرمایا ہے کہ آپ جنت کی خوشخبری قبول کریں، تو انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ میں نے بتایا: فلاں فلاں جگہ پر ہیں، تو وہ اٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، پھر میں گھاٹی کے پاس آیا، وہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے جو ایک گدھے پر سوار تھے اور ان کے سر کے آگے والا حصہ چمک رہا تھا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور یہ فرمایا ہے کہ آپ جنت کی خوشخبری قبول کریں، تو انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ میں نے جواب دیا: فلاں جگہ پر ہیں، پھر وہ بھی چلے گئے، پھر میں روانہ ہوا، یہاں تک کہ بازار آیا، وہاں میری ملاقات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی، جو خرید و فروخت کر رہے تھے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام کہا: ہے اور یہ فرمایا ہے کہ ایک زبردست آزمائش کے بعد آپ جنت کی خوشخبری قبول کریں، انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کہاں ہیں؟ میں نے بتایا فلاں جگہ پر ہیں، تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور پھر ہم سب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں گزارش کی: یا رسول اللہ! زید میرے پاس آیا اور اس نے یہ کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو سلام کہا: ہے اور یہ فرمایا ہے کہ آپ ایک زبردست آزمائش کے بعد جنت کی خوشخبری قبول کریں، یا رسول اللہ! مجھے کون سی آزمائش لاحق ہو گی؟ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، نہ تو میں نے کبھی گانا گایا ہے، نہ میں نے اس کی آرزو کی ہے، اور جب سے میں نے آپ کی بیعت کی ہے، میں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنی شرمگاہ کو کبھی نہیں چھوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہی ہو گا (یعنی تمہیں آزمائش کا سامنا کرنا ہو گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا جب منافقین اسے اتروانے کا ارادہ کریں تو تم اسے نہ اتارنا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابومساور ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین سے منقول ایک روایت اس کی، توثیق کی ہے، جبکہ ان سے مشہور روایت یہی منقول ہے کہ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14374]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (872) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5061)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 872، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5061»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف