🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابُ تَسْمِيَتِهِ بِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا امیرالمومنین کا لقب اختیار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14399
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لِأَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ كَتَبَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَتْنِي الشِّفَاءُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلِ - أَنَّ لَبِيدَ بْنَ رَبِيعَةَ، وَعَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، قَدِمَا الْمَدِينَةَ، فَأَتَيَا الْمَسْجِدَ، فَوَجَدَا عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فَقَالَا: يَا ابْنَ الْعَاصِ، اسْتَأْذِنْ لَنَا عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: أَنْتُمَا وَاللَّهِ أَصَبْتُمَا اسْمَهُ ; فَهُوَ الْأَمِيرُ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ.
فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى عُمَرَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. فَقَالَ عُمَرُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: أَنْتَ الْأَمِيرُ، وَنَحْنُ الْمُؤْمِنُونَ. فَجَرَى الْكِتَابُ مِنْ يَوْمِئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے ابوبکر بن سلیمان بن ابوحثمہ سے دریافت کیا: سب سے پہلے کس نے یہ تحریر لکھوائی تھی کہ یہ اللہ کے بندے امیر المؤمنین کی طرف سے ہے، تو ابوبکر بن سلیمان نے جواب دیا: شفاء بنت عبداللہ جو ابتداء میں ہجرت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ لبید بن ربیعہ اور عدی بن حاتم، یہ دونوں مدینہ منورہ آئے، یہ دونوں مسجد میں آئے، ان دونوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو وہاں پایا، تو ان دونوں نے یہ کہا: اے سیدنا ابن العاص! آپ امیر المؤمنین سے ہمارے لئے اندر آنے کی اجازت لے لیں، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! تم دونوں نے ان دونوں کا بالکل ٹھیک نام لیا ہے، وہ امیر ہیں اور ہم مومنین ہیں۔ اس کے بعد سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: اے امیر المؤمنین آپ پر سلام ہو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کیا نام ہوا؟ انہوں نے کہا: آپ امیر ہیں، اور ہم مومنین ہیں، تو اس دن سے تحریر میں یہ نام جاری ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (48)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں