🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. بَابٌ فِي عِلْمِهِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14436
عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوْ أَنَّ عِلْمَ عُمَرَ وُضِعَ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، وَوُضِعَ عِلْمُ أَهْلِ الْأَرْضِ فِي كِفَّةٍ ; لَرَجَحَ عِلْمُهُ بِعِلْمِهِمْ..
قَالَ وَكِيعٌ: قَالَ الْأَعْمَشُ: فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَذَكَرْتُهُ لَهُ، فَقَالَ: وَمَا أَنْكَرْتَ مِنْ ذَلِكَ؟!! فَوَاللَّهِ لَقَدْ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ: إِنِّي لَأَحْسَبُ تِسْعَةَ أَعْشَارِ الْعِلْمِ ذَهَبَ يَوْمَ ذَهَبَ عُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ هَذَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کو میزان کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور تمام اہل زمین کے علم کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے، تو ان لوگوں کے علم کے مقابلے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علم کا پلڑا بھاری ہو گا۔ وکیع بیان کرتے ہیں: اعمش نے یہ بات بیان کی ہے کہ میں نے اس روایت کا انکار کیا، میں ابراہیم نخعی کے پاس آیا اور میں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: تم اس بات کا کیوں انکار کر رہے ہو؟ اللہ کی قسم! سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے تو اس سے بھی زیادہ فضیلت والی بات کی ہے۔ انہوں نے یہ فرمایا ہے: میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دنیا سے رخصت ہوئے تھے، اس وقت علم کے دس حصوں میں سے نو حصے رخصت ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8809)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14437
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ أَنِّي أُعْطِيتُ عُسًّا مَمْلُوءًا لَبَنًا، فَشَرِبْتُ حَتَّى تَمَلَّأْتُ، حَتَّى رَأَيْتُهُ يَجْرِي فِي عُرُوقِي بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ فَأَعْطَيْتُهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ". فَأَوَّلُوهَا قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذَا عِلْمٌ أَعْطَاكَهُ اللَّهُ فَمَلَأَكَ مِنْهُ، فَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ فَأَعْطَيْتَهَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ. فَقَالَ:" أَصَبْتُمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے ایک بڑا پیالہ دیا گیا جو دودھ سے بھرا ہوا تھا، میں نے اسے پیا، یہاں تک کہ میں سیر ہو گیا، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس کے اثرات مجھے اپنی جلد اور گوشت کے درمیان رگوں کے اندر چلتے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں، جو دودھ بچا تھا، وہ میں نے عمر بن خطاب کو دے دیا۔“ لوگوں نے اس کی تعبیر بیان کی اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! اس سے مراد وہ علم ہو گا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا تھا اور آپ اس سے سیر ہو گئے اور اس میں سے کچھ بچ گیا، تو آپ نے وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ٹھیک بیان کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں یہ روایت اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14437]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13155)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4552، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13155، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14438
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ أَعْلَمَنَا بِاللَّهِ، وَأَقْرَأَنَا لِكِتَابِ اللَّهِ، وَأَفْقَهَنَا فِي دِينِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي وَفَاةِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں ہم میں سے سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے، اللہ تعالیٰ کی کتاب کی سب سے زیادہ تلاوت کرنے والے تھے اور اللہ کے دین کی سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14438]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8803)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں