الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ صَرْعِهِ لِلشَّيْطَانَ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا شیطان کو پچھاڑ دینا
حدیث نمبر: 14444
عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَقِيَ الشَّيْطَانُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَارَعَهُ، فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ، وَأَزَمَ بِإِبْهَامِهِ، فَقَالَ: دَعْنِي أُعَلِّمْكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى، فَأَرْسَلَهُ، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ، فَصَارَعَهُ، فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ، وَأَزَمَّ بِإِبْهَامِهِ [ فَقَالَ: دَعْنِي أُعَلِّمُكَ آيَةً لَا يَسْمَعُهَا أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا وَلَّى، فَأَرْسَلَهُ، فَأَبَى أَنْ يُعَلِّمَهُ، فَعَادَ فَصَرَعَهُ فَتَعَرَهُ الْمُسْلِمُ وَأَزَمَّ بِإِبْهَامِهِ ] ، فَقَالَ: أَخْبِرْنِي بِهَا، فَأَبَى أَنْ يُعْلِمَهُ. فَلَمَّا عَاوَدَهُ الثَّالِثَةَ قَالَ: الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) إِلَى آخِرِهَا، فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ ذَلِكَ الرَّجُلُ؟ قَالَ: مَنْ عَسَى أَنْ يَكُونَ إِلَّا عُمَرَ.
شقیق بن سلمہ ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب سے شیطان کا سامنا ہوا، شیطان نے انہیں مقابلے کے لئے کہا: تو مسلمان فرد نے اسے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے کے ذریعے اسے دبایا، تو شیطان نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں ایک آیت کی تعلیم دیتا ہوں۔ اس آیت کو ہم میں سے جو بھی (شیطان) سنے گا، وہ منہ پھیر کر چلا جائے گا، مسلمان نے اسے چھوڑ دیا، تو شیطان نے اس آیت کی تعلیم دینے سے انکار کر دیا، شیطان نے پھر اسے مقابلے کے لئے کہا:، مسلمان نے پھر اسے پچھاڑ دیا اور اسے اپنے انگوٹھے کے ذریعے دبایا، تو شیطان نے کہا: تم مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں ایک آیت کی تعلیم دیتا ہوں، ہم (شیاطین) میں سے جو بھی اسے سنے گا، وہ منہ پھیر کر چلا جائے گا، مسلمان نے شیطان کو چھوڑ دیا، تو شیطان نے پھر اسے تعلیم دینے سے انکار کر دیا، پھر ایسا ہوا مسلمان نے پھر اسے مقابلہ کرتے ہوئے پچھاڑ دیا اور اپنے انگوٹھے کے ذریعے دبایا اور کہا: تم مجھے اس کے بارے میں بتاؤ، شیطان نے اس کے بارے میں بتانے انکار کیا، جب تیسری مرتبہ ایسا ہوا تو شیطان نے بتایا: یہ وہ آیت ہے جو سورت بقرہ میں موجود ہے، اور وہ یہ ہے: الله لا اله الا هو الْحَيُّ الْقَيُّومُ (یعنی آیت الکرسی) یہ پوری آیت ہے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: اے ابوعبد الرحمن! وہ مسلمان شخص کون تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14444]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8824)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14445
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا قَالَ: لَقِيَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنَ الْجِنِّ فَصَارَعَهُ، فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْجِنِّيُّ: عَاوِدْنِي، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ الْإِنْسِيُّ، فَقَالَ لَهُ الْإِنْسِيُّ: إِنِّي لَأَرَاكَ ضَئِيلًا شَحِيبًا، كَأَنَّ ذُرَيِّعَتَيْكَ ذُرَيِّعَتَا كَلْبٍ قَالَ: فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ مَعَاشِرَ الْجِنِّ - أَوْ أَنْتَ مِنْهُمْ كَذَلِكَ - قَالَ: لَا وَاللَّهِ إِنِّي مِنْهُمْ لَضَلِيعٌ، وَلَكِنْ عَاوِدْنِي الثَّالِثَةَ فَإِنْ صَرَعْتَنِي عَلَّمْتُكَ شَيْئًا يَنْفَعُكَ، فَعَاوَدَهُ فَصَرَعَهُ، فَقَالَ: هَاتِ عَلِّمْنِي قَالَ: هَلْ تَقْرَأُ آيَةَ الْكُرْسِيِّ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَهَا فِي بَيْتٍ إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ ; لَهُ خَبَجٌ كَخَبَجِ الْحِمَارِ، لَا يَدْخُلُهُ حَتَّى يُصْبِحَ قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَنْ ذَاكَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: فَعَبَسَ عَبْدُ اللَّهِ وَأَقْبَلَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَنْ يَكُونُ هُوَ إِلَّا عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَكِنَّهُ أَدْرَكَهُ. وَرُوَاةُ الطَّرِيقِ الْأُولَى فِيهِمُ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فَبَانَ لَنَا صِحَّةُ رِوَايَةِ الْمَسْعُودِيِّ بِرِوَايَةِ الشَّعْبِيِّ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَكِنَّهُ أَدْرَكَهُ. وَرُوَاةُ الطَّرِيقِ الْأُولَى فِيهِمُ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فَبَانَ لَنَا صِحَّةُ رِوَايَةِ الْمَسْعُودِيِّ بِرِوَايَةِ الشَّعْبِيِّ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کا سامنا ایک جنّ سے ہوا، جنّ نے انہیں مقابلے کی دعوت دی تو انسان نے اسے پچھاڑ دیا، جنّ نے اس انسان سے کہا: تم دوبارہ میرے ساتھ مقابلہ کرو، اس نے دوبارہ مقابلہ کیا تو انسان نے پھر اسے پچھاڑ دیا، انسان نے اس سے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم ایک کمزور اور نحیف فرد ہو، اور تمہاری کلائیاں کتے کے بازؤں کی طرح ہیں، تو کیا تم جنات اسی طرح ہوتے ہو؟ راوی کو یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں شک ہے، تو اس جن نے کہا: جی نہیں! میں ان میں ایک طاقتور فرد ہوں، تم پھر تیسری مرتبہ میرے ساتھ مقابلہ کرو، اگر تم نے مجھے پچھاڑ دیا، تو میں تمہیں ایک ایسی چیز کی تعلیم دوں گا جو تمہیں نفع دے گی، اس نے پھر اس شخص کے ساتھ مقابلہ کیا، اس شخص نے اس جن کو پچھاڑ دیا اور پھر کہا: اب تم مجھے اس کی تعلیم دو، جنّ نے دریافت کیا: کیا تم آیت الکرسی پڑھتے ہو (یا تمہیں آیت الکرسی آتی ہے؟) اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں، تو جن نے کہا: تم جس بھی گھر میں اس کو پڑھ لو گے، تو شیطان اس گھر سے نکل جائے گا، اس طرح نکلے گا کہ اس کی یوں ہوا خارج ہو رہی ہو گی، جس طرح گدھے کی ہوا خارج ہوتی ہے، اور وہ (شیطان) صبح ہونے تک اس گھر میں داخل نہیں ہو گا۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: اے ابوعبد الرحمن وہ صاحب جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھتے تھے وہ کون تھے؟ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ماتھے پر بل ڈالے، اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے؟ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، دوسری روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، تاہم انہوں نے ان کا زمانہ پایا ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، تاہم ہمارے سامنے شعبی کی روایت کے ذریعے مسعودی کی روایت کا صحیح ہونا واضح ہو جاتا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14445]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8826)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح