الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ مَا جَاءَ فِي خُلُقِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14500
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ الْقُرَشِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى ابْنَتِهِ وَهِيَ تَغْسِلُ رَأْسَ عُثْمَانَ، فَقَالَ:" يَا بُنَيَّةُ، أَحْسِنِي إِلَى أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ; فَإِنَّهُ أَشْبَهُ أَصْحَابِي بِي خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان قرشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صاحبزادی کے پاس تشریف لائے جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سر کو دھو رہی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میری بیٹی! ابوعبداللہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، کیونکہ یہ میرے اصحاب میں اخلاق کے اعتبار سے مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14500]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 98»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14501
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رُقَيَّةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةِ عُثْمَانَ - وَفِي يَدِهَا مُشْطٌ، فَقَالَتْ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آنِفًا رَجَلْتُ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَجِدِينَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟". قُلْتُ: بِخَيْرٍ. قَالَ:" فَأَكْرِمِيهِ ; فَإِنَّهُ مِنْ أَشْبَهِ أَصْحَابِي بِي خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَرْوِي عَنِ الْمُطَّلِبِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَرْوِي عَنِ الْمُطَّلِبِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گیا جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، ان کے ہاتھ میں کنگھی تھی، انہوں نے بتایا: ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے تشریف لے گئے ہیں، میں نے آپ کے سر میں کنگھی کی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ابوعبداللہ کو کیسا پایا ہے، میں نے جواب دیا: وہ بہت اچھے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا احترام کرنا کیونکہ وہ اخلاق کے اعتبار سے میرے اصحاب میں سے مجھ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ ہے، جس نے مطلب سے روایت نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14501]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (99)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6940، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 99»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف