🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. بَابُ مَا عَمِلَ مِنَ الْخَيْرِ مِنَ الزِّيَادَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جو بھلائی کے کام کیے جیسے مسجد میں توسیع اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14524
عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِصَاحِبِ الْبُقْعَةِ الَّتِي زِيدَتْ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ وَكَانَ صَاحِبُهَا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَكَ بِهَا بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ". فَقَالَ: لَا. فَجَاءَ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ: لَكَ بِهَا عَشَرَةُ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَاشْتَرَاهَا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرِ مِنِّي الْبُقْعَةَ الَّتِي اشْتَرَيْتُهَا مِنَ الْأَنْصَارِيِّ، فَاشْتَرَاهَا مِنْهُ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ عُثْمَانُ: فَإِنِّي اشْتَرَيْتُهَا بِعَشَرَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَبِنَةً، ثُمَّ دَعَا أَبَا بَكْرٍ فَوَضَعَ لَبِنَةً، ثُمَّ دَعَا عُمَرَ فَوَضَعَ لَبِنَةً، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَوَضَعَ لَبِنَةً، ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" ضَعُوا". فَوَضَعُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ أَبِي الْمَلِيحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوملیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مسجد نبوی میں اضافے کے لئے جس زمین کی ضرورت تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کے مالک سے بات چیت کی، اس زمین کا مالک انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اس کے بدلے میں جنت میں ایک گھر مل جائے گا، اس نے کہا: جی نہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس سے کہا: تمہیں اس زمین کے بدلے میں دس ہزار درہم دیے جاتے ہیں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے وہ زمین خریدی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے وہ ٹکڑا خرید لیں، میں نے انصاری سے وہ خرید لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں موجود ایک گھر کے بدلے میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے وہ ٹکڑا خرید لیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے اسے دس ہزار درہم کے عوض میں خریدا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اینٹ رکھی، پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلایا، انہوں نے ایک اینٹ رکھی، پھر آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا، انہوں نے ایک اینٹ رکھی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے ایک اینٹ رکھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: اب تم لوگ رکھو! تو لوگوں نے بھی اینٹیں رکھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوملیح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (521)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 521»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں