🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ وَبِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں مختلف روایات اور انہیں جنت کی بشارت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14530
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَافَحَهُ، فَلَمْ يَنْزِعِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ مِنْ يَدِ الرَّجُلِ حَتَّى انْتَزَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَاءَ عُثْمَانُ قَالَ:" امْرُؤٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اسی دوران ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ مصافحہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ خود پیچھے نہیں کیا، یہاں تک کہ اس شخص نے خود ہی اپنا ہاتھ پیچھے کیا، پھر اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (302)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13495، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14531
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عثمان جنت میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14531]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3526»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14532
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَوْجُ فَاطِمَةَ خَيْرٌ مِنْ زَوْجِي. فَأَسْكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" زَوْجُكِ يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَيُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَأَزِيدُكِ لَوْ قَدْ دَخَلْتِ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتِ مَنْزِلَهُ، لَمْ تَرَيْ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِي يَعْلُوهُ فِي مَنْزِلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فاطمہ کے شوہر میرے شوہر سے بہتر ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا شوہر وہ ہے کہ اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں، اور وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور میں تمہیں ایک مزید بات بتاؤں، اگر تم جنت میں داخل ہو اور اس کی رہائش کو دیکھ لو، تو تم میرے اصحاب میں سے کسی ایک شخص کو نہیں دیکھو گی، جس کی رہائش اس کی رہائش سے بلند ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کے رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14532]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1785)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1785»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14533
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ لَهُ: يَا ابْنَ أَخِي، أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: لَا. وَلَكِنْ خَلَصَ إِلَيَّ مِنْ عِلْمِهِ [ وَالْيَقِينُ ] مَا يَخْلُصُ إِلَى الْعَذْرَاءِ فِي سِتْرِهَا. قَالَ: فَتَشَهَّدَ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحَقِّ، فَكُنْتُ فِيمَنِ اسْتَجَابَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، وَآمَنَ بِمَا بُعِثَ بِهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ هَاجَرْتُ الْهِجْرَتَيْنِ كَمَا قُلْتُ، وَنِلْتُ صِهْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَاللَّهِ مَا عَصَيْتُهُ، وَلَا غَشَشْتُهُ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبیداللہ بن عدی بن خیار بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! تاہم یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا علم اور یقین مجھ تک اسی طرح خالص طور پر پہنچا ہے، جس طرح وہ کسی پردہ دار خاتون تک پردے میں پہنچے گا، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے کلمہ شہادت پڑھا، پھر انہوں نے فرمایا: امابعد! بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا اور میں ان افراد میں سے ایک تھا جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے حکم کو قبول کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس چیز کے ہمراہ مبعوث ہوئے تھے، میں اس پر ایمان لایا، میں نے دو مرتبہ ہجرت کی، جس طرح میں نے بیان کیا ہے، اور مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دامادی کا شرف حاصل ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت حاصل کی، اللہ کی قسم! نہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کبھی نافرمانی کی اور نہ ہی آپ کو کبھی دھوکہ دیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات دے دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (480)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں